aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khema"
خیمہ گاہ نگاہ کو لوٹ لیا گیا ہے کیاآج افق کے دوش پر گرد کی شال بھی نہیں
موج آتی تھی ٹھہرنے کی جہاںاب وہاں خیمۂ صبا ہی نہیں
کوئی مقتل کو گیا تھا مدتوں پہلے مگرہے در خیمہ پہ اب تک صورت تصویر کون
ٹھہر سکا نہ ہوائے چمن میں خیمۂ گلیہی ہے فصل بہاری یہی ہے باد مراد
بے شمیم و ملال و حیراں ہےخیمہ گاہ صبا کئی دن سے
اجالا دشت جنوں میں بڑھانا پڑتا ہےکبھی کبھی ہمیں خیمہ جلانا پڑتا ہے
نہ جانے کیسی قیامت کا پیش خیمہ ہےیہ الجھنیں تری بے انتساب آنکھوں میں
گرد باد وفا سے پہلے تکسر پہ خیمہ بھی تھا ردا بھی تھی
دشمنوں نے شست باندھی خیمۂ امید پردوستوں نے درۂ امکان خالی کر دیا
دشت میں سامنے تھا خیمۂ گلدوریوں میں عجب کمال سا تھا
خیمۂ لیلےٰ سیاہ و خانۂ مجنوں خرابجوش ویرانی ہے عشق داغ بیروں دادہ سے
ہم اب بھی دشت میں خیمہ لگائے بیٹھے ہیںہمارے حصے میں اپنا ہی گھر نہیں آیا
اکھڑنے والی تھی جس دم طناب سانسوں کیدر آئیں خیمۂ دل میں بشارتیں تیری
خیمۂ شب میں نکل آتا ہے گاہے گاہےایک آہو کبھی اپنا کبھی بیگانہ بنا
جشن ظفر ایک اور سفر کی ساعت کا دیباچہ ہےخیمۂ شب میں رقص بھی ہو اور کوچ کی بھی تیاری ہو
طناب خیمۂ گل تھام ناصرؔکوئی آندھی افق سے آ رہی ہے
بے ستوں خیمۂ ثبات ترامحو صحرا نقوش پا میرے
ان آندھیوں میں کسے مہلت قیام یہاںکہ ایک خیمۂ جاں تھا سو بے طناب ہوا
پرندے شاخ سے لپٹے ہوئے ہیںیہ کیسا خوف خیمہ زن ہوا ہے
زرد پتوں کا غبار اڑتا ہواخیمۂ گل میں شرار اڑتا ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books