aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "madad"
یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گےبدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے
لاش کی طرح سر آب ہوں میں اور شاہدؔڈوبنے والے مددگار سمجھتے ہیں مجھے
کوئی کاسہ مدد کو بھیج اللہمیرے بس میں نہیں ہے تاج مرا
وہ جو موجود نہیں اس کی مدد چاہتے ہیںوہ جو سنتا ہی نہیں اس کو پکارے جائیں
اللہ غریبوں کا مددگار ہے راناؔہم لوگوں کے بچے کبھی سردی نہیں کھاتے
ان کی اپیل ہے کہ انہیں ہم مدد کریںچاقو کی پسلیوں سے گزارش تو دیکھیے
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
اس کو میں جا مریں گے مدد اے ہجوم شوقآج اور زور کرتے ہیں بے طاقتی سے ہم
سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقتکسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں
تو کسی دن کہیں بے موت نہ مارا جائےتو نے یاروں کو مددگار سمجھ رکھا ہے
غنیم سے بھی عداوت میں حد نہیں مانگیکہ ہار مان لی لیکن مدد نہیں مانگی
اوپر سب کچھ جل جائے گا کون مدد کو آئے گاجس منزل پر آگ لگی ہے سب سے نیچے والی ہے
مدد اے ہمت دشوارپسندکام آسان ہوا جاتا ہے
میرے اشکوں کی مدد چاہیے بتلاؤ مجھےکون سے پھول پہ شبنم نہیں رکھی جاتی
مری مدد سے کھجوروں کی فصل پکنے لگےمیں چاہتا ہوں کہ صحرا کی دوپہر ہو جاؤں
لگتا ہے لوگ اب نہ بچا پائیں گے اسےاللہ مدد کو تو مری آ شہر کو بچا
اٹھ رہے ہیں مرے نظروں سے دوئی کے پردےکچھ مدد اور خیال رخ جاناں کرنا
تری مدد کا یہاں تک حساب دینا پڑاچراغ لے کے مجھے آفتاب دینا پڑا
اب یہ بتائیں آپ کی میں کیا مدد کروںفرضی کہانی مجھ کو سنانے کا شکریہ
مدد اے جذبۂ توفیق کہ یاںہو چکا کام توانائی کا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books