aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mahfuuz"
چراغوں کو آنکھوں میں محفوظ رکھنابڑی دور تک رات ہی رات ہوگی
یا رب مجھے محفوظ رکھ اس بت کے ستم سےمیں اس کی عنایت کا طلب گار نہیں ہوں
گرمئ محفل فقط اک نعرۂ مستانہ ہےاور وہ خوش ہیں کہ اس محفل سے دیوانے گئے
یوں میری یاد میں محفوظ ہیں تیرے خد و خالجس طرح دل میں کسی شے کی تمنا ہونا
آئنہ دیکھ کے نکلا تھا میں گھر سے باہرآج تک ہاتھ میں محفوظ ہے پتھر میرا
پکارتے رہے محفوظ کشتیوں والےمیں ڈوبتا ہوا دریا کے پار اتر بھی گیا
راکھ کے شہر میں ایک ایک سے میں پوچھتا ہوںیہ جو محفوظ ہے اب تک یہ مکاں کس کا ہے
خدا کے پاک بندوں کو حکومت میں غلامی میںزرہ کوئی اگر محفوظ رکھتی ہے تو استغنا
تری پناہ میں رہ کر بھی جو نہیں محفوظمرا شمار ہے ایسے ہی بے پناہوں میں
اسے دنیا کی نگاہوں سے کروں میں محفوظوہ وہاں ہو کہ جہاں دیکھ نہ پاؤں اس کو
تاکہ محفوظ رہے میرے قلم کی حرمتسچ مجھے لکھنا ہے میں حسن کو سچ لکھوں گا
تجھ کو سوچا تو پتا ہو گیا رسوائی کومیں نے محفوظ سمجھ رکھا تھا تنہائی کو
محفوظ خامشی کی پناہوں میں تھا مگرگونجی اک ایسی چیخ کہ ڈرنا پڑا مجھے
سنو تمہارے گریبان بھی نہیں محفوظڈرو تمہارا بھی اک دن حساب لے گا لہو
ہم نے محفوظ کیا حسن بہارعطر گل صرف خزاں تھا پہلے
کئی پلکیں ہیں اور پیڑ کئی محفوظ ہے ٹھنڈک جن کی ابھیکہیں دور نہ جا مت خاک اڑا ترے چاہنے والے اور بھی ہیں
تمہارے دائرے میں زندگی محفوظ رہتی ہےنظام بزم ہستی کے حصارو تم نہ سو جانا
خدا محفوظ رکھتے آفتوں سےکئی دن سے طبیعت شادماں ہے
ہے جسم سخت مگر دل بہت ہی نازک ہےکہ جیسے آئنہ محفوظ اک چٹان میں ہے
سر بھی محفوظ اسی میں ہے ہمارا لیکنکیا کریں سر کو جھکانا بھی نہیں چاہتے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books