aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mahzar"
کیا لکھا تھا سر محضر جسے پہچانتے ہیپاس بیٹھا ہوا ہر دوست بہانے سے اٹھا
بدنام میرے قتل سے تنہا تو ہی نہ ہولا اپنی مہر بھی سر محضر لگاؤں میں
رنگ ہر پھول میں ہے حسن خود آرائی کاچمن دہر ہے محضر تری یکتائی کا
یہ بھی دیکھو کہ کہاں کون بلاتا ہے تمہیںمحضر شوق پڑھو محضر سرکار پہ خاک
یہ اب کھلا کہ کوئی بھی منظر مرا نہ تھامیں جس میں رہ رہا تھا وہی گھر مرا نہ تھا
وہ جن کی دستخطیں محضر ستم پہ ہیں ثبتہر اس ادیب ہر اس بے ادب سے واقف ہیں
کافی ہے مہر قاتل محضر پہ خوں کے میرےپھر جس جگہ یہ جاوے اس جا ہی معتبر ہے
در امکاں سے گزر کر سر منظر آ کرہم عجب لہر میں ہیں اپنے نئے گھر آ کر
بند آنکھوں میں لرزتا ہے کوئی منظر نورجیسے تابندہ ستاروں کا جہاں رقص میں ہے
ہے مرا نام بھی اس محضر شہادت میںمجھے بھی لشکر انکار کھینچتا ہے کوئی
مرے ہونے کا یہ تصدیق نامہ کس نے لکھا ہےگواہی کس کی میری ذات کے محضر پہ رکھی ہے
مہر دست آویز غم ہے ہر بشر کا داغ غمدل ہے محضر صحبت گم کردۂ احباب کا
ہماری محضر عمل ہے زیر فیصلہ ابھیکھڑے ہیں سر جھکائے کب سے احتساب کے لیے
محضر لیے جنوں میں سوال و جواب کاپردہ سا ایک دیدۂ غماز سے اٹھا
یار کی حسن جوانی کا میں دیوانہ ہوںخط رخسار ہے محضر مری رسوائی کا
محضر حسن و عشق کا قضیہحق ہے شاہد گواہ سے پوچھو
جو چاہے کر جور و جفا پر دل کا مہر داغ سےروز قیامت کوسنا دکھلائیں گے محضر بھی ہم
وہ جس نے خون سے سینچا تھا اس چمن کو ذکیؔخلاف اس کے ہی محضر ہے کیا کیا جائے
دامن قاتل کے دھبوں کی گواہی ہو ضرورگر ہمارے خون کا اے دوستو محضر بنے
بھلا کیا جواب اس کا دے گا تو قاتلاگر خون کا میں نے محضر بنایا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books