aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "miTe"
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
قیامت دیکھنے کے شوق میں ہم مر مٹے تم پرقیامت کرنے والو اب قیامت کیوں نہیں کرتے
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
خبر ان کو اب تک نہیں مر مٹے ہمدل زار کا ماجرا کہتے کہتے
مر مٹے ہم نہ ہو سکی پوریآرزو تم سے ایک بھی دل کی
نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارامٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
کبھی کبھی یاد میں ابھرتے ہیں نقش ماضی مٹے مٹے سےوہ آزمائش دل و نظر کی وہ قربتیں سی وہ فاصلے سے
ہستی ہماری اپنی فنا پر دلیل ہےیاں تک مٹے کہ آپ ہم اپنی قسم ہوئے
کوششیں مجھ کو مٹانے کی بھلے ہوں کامیابمٹتے مٹتے بھی میں مٹنے کا مزہ لے جاؤں گا
مٹے وہ دل جو ترے غم کو لے کے چل نہ سکےوہی چراغ بجھائے گئے جو جل نہ سکے
مٹتے مٹتے دے گئے ہم زندگی کو رنگ و نوررفتہ رفتہ بن گئے اس عہد کا افسانہ ہم
بد قسمتی کو یہ بھی گوارا نہ ہو سکاہم جس پہ مر مٹے وہ ہمارا نہ ہو سکا
مٹتے ہوؤں کو دیکھ کے کیوں رو نہ دیں مجازؔآخر کسی کے ہم بھی مٹائے ہوئے تو ہیں
مجھے تو کر دیا سیراب ساقی نے مرے لیکنمری سیرابیوں کی تشنہ سامانی نہیں جاتی
آنکھ والے تری صورت پہ مٹے جاتے ہیںشمع محفل کی طرف بھیڑ ہے پروانوں کی
معشوق جائے حور ملے مے بجائے آبمحشر میں دو سوال کریں گے خدا سے ہم
بیخودؔ تو مر مٹے جو کہا اس نے ناز سےاک شعر آ گیا ہے ہمیں آپ کا پسند
نقش مٹتے ہیں تو آتا ہے خیالریت پر ہم بھی کہاں تھے پہلے
یہی ہوا کہ فریب امید و یاس مٹےوہ پا گئے ترے ہاتھوں ہمیں جو پانا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books