aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ruuh"
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتاایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی
اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھاروح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی
روح نے عشق کا فریب دیاجسم کو جسم کی عداوت میں
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
ملے ہیں یوں تو بہت آؤ اب ملیں یوں بھیکہ روح گرمیٔ انفاس سے پگھل جائے
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
روح کو بھی مزا محبت کادل کی ہم سائیگی سے ملتا ہے
یہ روح برسوں سے دفن ہے تم مدد کرو گےبدن کے ملبے سے اس کو زندہ نکالنا ہے
دھوپ ہی دھوپ ہوں میں ٹوٹ کے برسو مجھ پراس قدر برسو مری روح میں جل تھل کر دو
روح پیاسی کہاں سے آتی ہےیہ اداسی کہاں سے آتی ہے
اے روح عصر جاگ کہاں سو رہی ہے توآواز دے رہے ہیں پیمبر صلیب سے
نام پہ ہم قربان تھے اس کے لیکن پھر یہ طور ہوااس کو دیکھ کے رک جانا بھی سب سے بڑی قربانی تھی
بدن میرا چھوا تھا اس نے لیکنگیا ہے روح کو آباد کر کے
مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھومرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے
وہ سمندر ہے تو پھر روح کو شاداب کرےتشنگی کیوں مجھے دیتا ہے سرابوں کی طرح
ہر ایک جسم روح کے عذاب سے نڈھال ہےہر ایک آنکھ شبنمی ہر ایک دل فگار ہے
کس طرح مری روح ہری کر گیا آخروہ زہر جسے جسم میں کھلتے نہیں دیکھا
زندگی معرکۂ روح و بدن ہے مشتاقؔعشق کے ساتھ ضروری ہے ہوس کا ہونا
جسم کی صاف گوئی کے با وصفروح نے کتنا جھوٹ بولا تھا
اب اپنی روح کے چھالوں کا کچھ حساب کروںمیں چاہتا تھا چراغوں کو آفتاب کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books