aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saazish"
بے سبب مسکرا رہا ہے چاندکوئی سازش چھپا رہا ہے چاند
عشق اور گوارا خود کر لے بے شرط شکست فاش اپنیدل کی بھی کچھ ان کے سازش ہے تنہا یہ نظر کا کام نہیں
کچھ تو قسمت کی ہے سازش مری بربادی میںاور کچھ ان کی بھی نظروں کا اشارہ ہوگا
گونگے نکل پڑے ہیں زباں کی تلاش میںسرکار کے خلاف یہ سازش تو دیکھیے
بے سمت ہواؤں نے ہر لہر سے سازش کیخوابوں کے جزیرے کا نقشہ بھی نہیں بدلا
سنو لوگوں کو یہ شک ہو گیا ہےکہ ہم جینے کی سازش کر رہے ہیں
نیند نہیں آتی تھی سازش کے دھڑکے میںفاتح ہو کر بھی کس درجہ بزدل تھا میں
میں آپ اپنی موت کی تیاریوں میں ہوںمیرے خلاف آپ کی سازش فضول ہے
ہے تیرے غم کی غم روزگار سے سازشکہاں کہاں دل دیوانہ کام آتا ہے
کس لئے بجھنے لگے اول شب سارے چراغآندھیوں نے بھی اگرچہ کوئی سازش نہیں کی
قصۂ سازش اغیار کہوں یا نہ کہوںشکوۂ یار طرحدار کروں یا نہ کروں
چشم سیاہ یار سے سازش حیا کی ہےلیلیٰ کے ساتھ میں یہ سہیلی بلا کی ہے
باغ میں یہ نئی سازش ہے کہ ثابت ہو جائےبرگ گل کا خس و خاشاک سے کم تر ہونا
میری بربادیوں کی سازش میںضبط کا ہات ہے خموشی ہے
اے چاند اس میں تیری بھی سازش ضرور ہےتارے کدھر گئے ہیں مرے آسمان کے
چمن میں اس قدر سہمے ہوئے ہیں آشیاں والےکہ جگنو کی چمک کو سازش برق و شرر جانا
رشتوں کی دلدل سے کیسے نکلیں گےہر سازش کے پیچھے اپنے نکلیں گے
ہمیں تباہ کیا آب و گل کی سازش نےکہ ایک دوست ہمارا بھی آسمان میں ہے
یہ سازش کر رہے ہیں چند تنکے آشیانے کےکہ بجلی کو کسی صورت اسیر آشیاں کر لیں
کچھ سیاست سے توڑے گئے کچھ کو سازش نے بہکا دیاایک ماں کے ہیں جائے سبھی آج کتنے الگ ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books