aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taqaaza"
جلوہ از بس کہ تقاضائے نگہ کرتا ہےجوہر آئنہ بھی چاہے ہے مژگاں ہونا
ہے تقاضا مری طبیعت کاہر کسی کو چراغ پا کیجے
شوخی سی ہے سوال مکرر میں اے کلیمشرط رضا یہ ہے کہ تقاضا بھی چھوڑ دے
میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاسصبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر
فیضؔ ان کو ہے تقاضائے وفا ہم سے جنہیںآشنا کے نام سے پیارا ہے بیگانے کا نام
تم کون سے تھے ایسے کھرے داد و ستد کےکرتا ملک الموت تقاضا کوئی دن اور
جس کی سخاوتوں کی زمانے میں دھوم ہےوہ ہاتھ سو گیا ہے تقاضا نہ کر ابھی
مجھ کو یہ آرزو وہ اٹھائیں نقاب خودان کو یہ انتظار تقاضا کرے کوئی
حدیث بادہ و مینا و جام آتی نہیں مجھ کونہ کر خاراشگافوں سے تقاضا شیشہ سازی کا
اس حسن اتفاق پہ لٹ کر بھی شاد ہوںتیری رضا جو تھی وہ تقاضا وفا کا تھا
تیری محفل تیرے جلوے پھر تقاضا کیا ضرورلے اٹھا جاتا ہوں ظالم لے چلا جاتا ہوں میں
تقاضہ وقت کا کچھ بھی ہو یہ دلوہی قصہ پرانا چاہتا ہے
ہجوم دیکھ کے رستہ نہیں بدلتے ہمکسی کے ڈر سے تقاضا نہیں بدلتے ہم
تری نظروں سے گر کر آج بھی زندہ ہوں میں کیا خوبتقاضا ہے یہ غیرت کا پشیمانی سے مر جاؤں
ممکن ہے نالہ جبر سے رک بھی سکے اگرہم پر تو ہے وفا کا تقاضا جفا کے بعد
اچھا ہے ان سے کوئی تقاضا کیا نہ جائےاپنی نظر میں آپ کو رسوا کیا نہ جائے
ہر گھڑی اک نیا تقاضا ہےدرد سر بن گیا بدن میرا
موسم کا مجھ سے کوئی تقاضا ہے دم بہ دمبے سلسلہ نہیں نفس باد کچھ کروں
اس نے دکھ سارے زمانے کا مجھے بخش دیاپھر بھی لالچ کا تقاضا ہے کہوں کچھ کم ہے
اک غزل اس پہ لکھوں دل کا تقاضا ہے بہتان دنوں خود سے بچھڑ جانے کا دھڑکا ہے بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books