aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tarz"
عشق ہے طرز و طور عشق کے تئیںکہیں بندہ کہیں خدا ہے عشق
جب ان کو طرز ستم آ گئے تو ہوش آیابرا ہو دل کا برے وقت ہوشیار کیا
اے میں سو جان سے اس طرز تکلم کے نثارپھر تو فرمائیے کیا آپ نے ارشاد کیا
عرض الم بہ طرز تماشا بھی چاہیےدنیا کو حال ہی نہیں حلیہ بھی چاہیے
چشمک مری وحشت پہ ہے کیا حضرت ناصحطرز نگہ چشم فسوں ساز تو دیکھو
ہر بار ایڑیوں پہ گرا ہے مرا لہومقتل میں اب بہ طرز دگر جانا چاہیے
ہے محبت بھی عجب طرز تجارت کہ یہاںہر دکاں دار یہ چاہے کہ خسارہ ہو جائے
اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میںروز اک موت نئے طرز کی ایجاد کرے
غرض کیا کہ سمجھیں مرے خط کا مضموںوہ عنوان و طرز رقم دیکھتے ہیں
ہوا اسیر کوئی ہم نوا تو دور تلکبپاس طرز نوا ہم بھی ساتھ ساتھ چلے
یہ طرز احسان کرنے کا تمہیں کو زیب دیتا ہےمرض میں مبتلا کر کے مریضوں کو دوا دینا
نو گرفتار بلا طرز وفا کیا جانیںکوئی نا شاد سکھا دے انہیں نالاں ہونا
ہو کے اصرار غم تازہ سے مجبور فغاںچشم کو اشک تر امداد کیا ہے میں نے
ہم نے جو طرز فغاں کی ہے قفس میں ایجادفیضؔ گلشن میں وہی طرز بیاں ٹھہری ہے
اپنے سامان تعیش سے اگر فرصت ملےبیکسوں کا بھی کبھی طرز معیشت دیکھیے
ہائے یہ ان کا طرز محبتآنکھ سے بس اک بوند گرا دی
تأمل تو تھا ان کو آنے میں قاصدمگر یہ بتا طرز انکار کیا تھی
گرچہ ہے طرز تغافل پردہ دار راز عشقپر ہم ایسے کھوے جاتے ہیں کہ وہ پا جائے ہے
میں ہوں اور افسردگی کی آرزو غالبؔ کہ دلدیکھ کر طرز تپاک اہل دنیا جل گیا
ہم عجیب طرز کے لوگ تھے کہ ہمارے اور ہی روگ تھےمیں خزاں میں اس کا تھا منتظر اسے انتظار بہار تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books