aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaKHmo.n"
جن زخموں کو وقت بھر چلا ہےتم کیوں انہیں چھیڑے جا رہے ہو
ہم کہ دکھ اوڑھ کے خلوت میں پڑے رہتے ہیںہم نے بازار میں زخموں کی نمائش نہیں کی
یقیں نہ آئے تو اک بات پوچھ کر دیکھوجو ہنس رہا ہے وہ زخموں سے چور نکلے گا
زخموں پر مرہم لگواؤ لیکن اس کے ہاتھوں سےچارہ سازی ایک طرف ہے اس کا چھونا ایک طرف
اور کیا اس سے زیادہ کوئی نرمی برتوںدل کے زخموں کو چھوا ہے ترے گالوں کی طرح
غیر ممکن ہے ترے گھر کے گلابوں کا شمارمیرے رستے ہوئے زخموں کے حسابوں کی طرح
ہم نے علاج زخم دل تو ڈھونڈ لیا لیکنگہرے زخموں کو بھرنے میں وقت تو لگتا ہے
تحفہ زخموں کا مجھے بھیج دیا کرتا ہےمجھ سے ناراض ہے لیکن مجھے بھولا بھی نہیں
پھر ہاتھ پہ زخموں کے نشاں گن نہ سکو گےیہ الجھی ہوئی ڈور جو سلجھائی ذرا اور
زخموں نے مجھ میں دروازے کھولے ہیںمیں نے وقت سے پہلے ٹانکے کھولے ہیں
دل کو زخموں کے سوا کچھ نہ دیا پھولوں نےاب تو کانٹوں میں اتر جانے کو جی چاہے ہے
جب لگیں زخم تو قاتل کو دعا دی جائےہے یہی رسم تو یہ رسم اٹھا دی جائے
کیوں نہ ہم عہد رفاقت کو بھلانے لگ جائیںشاید اس زخم کو بھرنے میں زمانے لگ جائیں
زخموں کے نئے پھول کھلانے کے لئے آپھر موسم گل یاد دلانے کے لئے آ
اب دل کی طرف درد کی یلغار بہت ہےدنیا مرے زخموں کی طلب گار بہت ہے
آئیے حال دل مجروح سنیے دیکھیےکیا کہا زخموں نے کیوں ٹانکے صدا دینے لگے
تمہیں تو علم ہے میرے دل وحشی کے زخموں کوتمہارا وصل مرہم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
بکھراتے ہو سونا حرفوں کا تم چاندی جیسے کاغذ پرپھر ان میں اپنے زخموں کا مت زہر ملاؤ انشاؔ جی
لہو میں تیرتا پھرتا ہے میرا خستہ بدنمیں ڈوب جاؤں تو زخموں کو دیکھے بھالے کون
میری قسمت میں لکھے تھے یہ انہیں کے آنسودل کے زخموں کو سیا ہے کوئی افسوس نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books