aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chuusaa"
شدت افلاس سے جب زندگی تھی تجھ پہ تنگاشتہا کے ساتھ تھی جب غیرت و عصمت کی جنگگھات میں تیری رہا یہ خود غرض سرمایہ دارکھیلتا ہے جو برابر نوع انساں کا شکاررفتہ رفتہ لوٹ لی تیری متاع آبروخوب چوسا تیری رگ رگ سے جوانی کا لہوکھیلتے ہیں آج بھی تجھ سے یہی سرمایہ داریہ تمدن کے خدا تہذیب کے پروردگارسامنے دنیا کے تف کرتے ہیں تیرے نام پرخلوتوں میں جو ترے قدموں پہ رکھ دیتے ہیں سرراستے میں دن کو لے سکتے نہیں تیرا سلامرات کو جو تیرے ہاتھوں سے چڑھا جاتے ہیں جامتیرے کوچہ سے جنہیں ہو کر گزرنا ہے گناہگرم ان کی سانس سے رہتی ہے تیری خواب گاہمحفلوں میں تجھ سے کر سکتے نہیں جو گفتگوتیرے آنچل میں بندھی ہے ان کی جھوٹی آبرو
جون نے جوں ہی جلوہ دکھایادل نے خوشی کا نغمہ گایاآیا آم کا موسم آیاہم نے گرمی کی چھٹی میںمیٹھے آم کا لطف اٹھایاآیا آم کا موسم آیاشدت جب گرمی کی بڑھی تومیرے رب نے مینہ برسایاآیا آم کا موسم آیاپہلے اس کو فریج میں رکھابطن میں اس کے بعد بٹھایاآیا آم کا موسم آیاکچھ بھی نہ چھوڑا جز چھلکوں کےگٹھلی چوسی گودا کھایاآیا آم کا موسم آیاچونسے کا رس چوسا ہم نےسندھڑی کا پھر شیک بنایاآیا آم کا موسم آیاخود وہ کتنا میٹھا ہوگاجس نے شیریں آم بنایاآیا آم کا موسم آیا
اس نے مجھے دھوپ بھری اجرک پیش کیمیں نے اس دھوپ کو اپنی زمین پر رکھاکپاس اور کھجور اگائیکھجور سے شراب اور کپاس سے اپنی محبوبہ کے لیےمہین ململ کاتیململ نے اس کے بدن کو چھوااس پر پھول نکل آئےشراب کو زمین میں دبایااس پر تاڑ کے درخت اگ آئےاس نے مجھے دھوپ بھری اجرک پیش کیمیں نے اس دھوپ کو اپنے دل پر رکھاجو سرسوں کا پھول بن گئیاس پھول سے ایک موسم پیدا ہواجس کا نام میں نے عشق اور سخاوت کا موسم رکھ دیااس موسم کے بیج سے ایک راستہاس کے گھر کی طرف نکلااس بیج سے پانچ کبوتر نکلےبھری ہوئی گاگر والے فقیر کے روضے پر جا کر بیٹھ گئےاس نے مجھے دھوپ سے بھری اجرک پیش کیمیں نے اسے تمہارے گھر کے زینے پر پھیلا دیاتاکہ تم دھوپ کی سیڑھیوں سے میرے دل میں اتر سکومجھے یاد ہے کبھی نہ کبھی کہیں نہ کہیںمیرا ستارہ تمہارے ستارے کے قریب سے گزرا ہےاس نے مجھے دھوپ بھری اجرک پیش کیمیں نے اسے سمندر میں پھیلا دیاہوا نے اس کا رس چوسااور مدہوش ہو کر بادبانوں سے لپٹ گئیسمندر کے اندر ایک اور سمندر نیند سے جاگادونوں ایک دوسرے کے خروش میںدیر تک اس دھوپ میں آنکھیں موندے لیٹے رہےاس نے مجھے دھوپ بھری اجرک پیش کیپھر میں نے وہ اجرک شہباز قلندر کے ایکفقیر کو دے دیاس نے مجھے دعا کا ایک بادل دیامیں جسے اپنے سر پر لئے پھرتا ہوں
ہلکی پھلکی بادبانی جرسیاں پہنا کروچاشنی ڈلوا کے گولے برف کے چوسا کرو
خزاں کے دور میں پھیلی برہنہ شاخوں نےجڑوں کی طرح سے رنگ شفق کو چوسا تھاسنہری دھوپ کی تابانیوں کو جذب کیاسفید برف کی نرمی کو یوں سمویا تھاکہ اب بہار کے آنے پہ وہ گلابی شفقگلوں کے روپ میں شاخوں پہ پھوٹ آئی ہےسفید برف نے پھولوں کی پنکھڑی کا بدنسنہری دھوپ نے پیلے گلوں کو ڈھالا ہےبہار کا یہ تصور جوان رکھتا ہےخزاں و یاس کے پھیلائے یخ نظاروں میںخیال زیست خوشی کامرانیوں کو مری
میں نے مانا کہ وہ بیگانۂ پیمان وفاکھو چکا ہے جو کسی اور کی رعنائی میںشاید اب لوٹ کے آئے نہ تری محفل میںاور کوئی دکھ نہ رلائے تجھے تنہائی میں
کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہےکہ زندگی تری زلفوں کی نرم چھاؤں میںگزرنے پاتی تو شاداب ہو بھی سکتی تھییہ تیرگی جو مری زیست کا مقدر ہےتری نظر کی شعاعوں میں کھو بھی سکتی تھیعجب نہ تھا کہ میں بیگانۂ الم ہو کرترے جمال کی رعنائیوں میں کھو رہتاترا گداز بدن تیری نیم باز آنکھیںانہی حسین فسانوں میں محو ہو رہتاپکارتیں مجھے جب تلخیاں زمانے کیترے لبوں سے حلاوت کے گھونٹ پی لیتاحیات چیختی پھرتی برہنہ سر اور میںگھنیری زلفوں کے سائے میں چھپ کے جی لیتامگر یہ ہو نہ سکا اور اب یہ عالم ہےکہ تو نہیں ترا غم تیری جستجو بھی نہیںگزر رہی ہے کچھ اس طرح زندگی جیسےاسے کسی کے سہارے کی آرزو بھی نہیںزمانے بھر کے دکھوں کو لگا چکا ہوں گلےگزر رہا ہوں کچھ انجانی رہ گزاروں سےمہیب سائے مری سمت بڑھتے آتے ہیںحیات و موت کے پر ہول خارزاروں سےنہ کوئی جادۂ منزل نہ روشنی کا سراغبھٹک رہی ہے خلاؤں میں زندگی میریانہی خلاؤں میں رہ جاؤں گا کبھی کھو کرمیں جانتا ہوں مری ہم نفس مگر یوں ہیکبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے
نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاںچلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلےجو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلےنظر چرا کے چلے جسم و جاں بچا کے چلےہے اہل دل کے لیے اب یہ نظم بست و کشادکہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد
سنا ہے ہو بھی چکا ہے فراق ظلمت و نورسنا ہے ہو بھی چکا ہے وصال منزل و گامبدل چکا ہے بہت اہل درد کا دستورنشاط وصل حلال و عذاب ہجر حرامجگر کی آگ نظر کی امنگ دل کی جلنکسی پہ چارۂ ہجراں کا کچھ اثر ہی نہیںکہاں سے آئی نگار صبا کدھر کو گئیابھی چراغ سر رہ کو کچھ خبر ہی نہیںابھی گرانیٔ شب میں کمی نہیں آئینجات دیدہ و دل کی گھڑی نہیں آئیچلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی
یہ اک شام عذاب بے سروکارانہ حالت ہےہوئے جانے کی حالت میں ہوں بس فرصت ہی فرصت ہےنہیں معلوم تم اس وقت کس معلوم میں ہو گےنہ جانے کون سے معنی میں کس مفہوم میں ہوگےمیں تھا مفہوم نا مفہوم میں گم ہو چکا ہوں میںمیں تھا معلوم نامعلوم میں گم ہو چکا ہوں میں
جس دن سے ملے ہیں دونوں کا سب چین گیا آرام گیاچہروں سے بہار صبح گئی آنکھوں سے فروغ شام گیاہاتھوں سے خوشی کا جام چھٹا ہونٹوں سے ہنسی کا نام گیا
جو زندگی کے نئے سفر میںتجھے کسی وقت یاد آئیںتو ایک اک حرف جی اٹھے گاپہن کے انفاس کی قبائیںاداس تنہائیوں کے لمحوںمیں ناچ اٹھیں گی یہ اپسرائیںمجھے ترے درد کے علاوہ بھیاور دکھ تھے یہ مانتا ہوںہزار غم تھے جو زندگی کیتلاش میں تھے یہ جانتا ہوںمجھے خبر تھی کہ تیرے آنچل میںدرد کی ریت چھانتا ہوںمگر ہر اک بار تجھ کو چھو کریہ ریت رنگ حنا بنی ہےیہ زخم گلزار بن گئے ہیںیہ آہ سوزاں گھٹا بنی ہےیہ درد موج صبا ہوا ہےیہ آگ دل کی صدا بنی ہےاور اب یہ ساری متاع ہستییہ پھول یہ زخم سب ترے ہیںیہ دکھ کے نوحے یہ سکھ کے نغمےجو کل مرے تھے وہ اب ترے ہیںجو تیری قربت تری جدائیمیں کٹ گئے روز و شب ترے ہیںوہ تیرا شاعر ترا مغنیوہ جس کی باتیں عجیب سی تھیںوہ جس کے انداز خسروانہ تھےاور ادائیں غریب سی تھیںوہ جس کے جینے کی خواہشیں بھیخود اس کے اپنے نصیب سی تھیںنہ پوچھ اس کا کہ وہ دوانہبہت دنوں کا اجڑ چکا ہےوہ کوہ کن تو نہیں تھا لیکنکڑی چٹانوں سے لڑ چکا ہےوہ تھک چکا تھا اور اس کا تیشہاسی کے سینے میں گڑ چکا ہے
جب سے چمن چھٹا ہے یہ حال ہو گیا ہےدل غم کو کھا رہا ہے غم دل کو کھا رہا ہےگانا اسے سمجھ کر خوش ہوں نہ سننے والےدکھتے ہوئے دلوں کی فریاد یہ صدا ہےآزاد مجھ کو کر دے او قید کرنے والےمیں بے زباں ہوں قیدی تو چھوڑ کر دعا لے!
کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوںکہ چلتی گاڑی سے پیڑ دیکھوتو ایسا لگتا ہےدوسری سمت جا رہے ہیںمگر حقیقت میںپیڑ اپنی جگہ کھڑے ہیںتو کیا یہ ممکن ہےساری صدیاںقطار اندر قطار اپنی جگہ کھڑی ہوںیہ وقت ساکت ہواور ہم ہی گزر رہے ہوںاس ایک لمحے میںسارے لمحےتمام صدیاں چھپی ہوئی ہوںنہ کوئی آئندہنہ گزشتہجو ہو چکا ہےجو ہو رہا ہےجو ہونے والا ہےہو رہا ہےمیں سوچتا ہوںکہ کیا یہ ممکن ہےسچ یہ ہوکہ سفر میں ہم ہیںگزرتے ہم ہیںجسے سمجھتے ہیں ہمگزرتا ہےوہ تھما ہےگزرتا ہے یا تھما ہوا ہےاکائی ہے یا بٹا ہوا ہےہے منجمدیا پگھل رہا ہےکسے خبر ہےکسے پتا ہےیہ وقت کیا ہے
تو کیا مجھے تم جلا ہی لو گی گلے سے اپنے لگا ہی لو گیجو پھول جوڑے سے گر پڑا ہے تڑپ کے اس کو اٹھا ہی لو گیبھڑکتے شعلوں، کڑکتی بجلی سے میرا خرمن بچا ہی لو گیگھنیری زلفوں کی چھاؤں میں مسکرا کے مجھ کو چھپا ہی لو گیکہ آج تک آزما رہی ہویہ خواب کیسا دکھا رہی ہونہیں محبت کی کوئی قیمت جو کوئی قیمت ادا کرو گیوفا کی فرصت نہ دے گی دنیا ہزار عزم وفا کرو گیمجھے بہلنے دو رنج و غم سے سہارے کب تک دیا کرو گیجنوں کو اتنا نہ گدگداؤ، پکڑ لوں دامن تو کیا کرو گیقریب بڑھتی ہی آ رہی ہویہ خواب کیسا دکھا رہی ہو
اب گھاٹ نہ گھر دہلیز نہ دراب پاس رہا ہے کیا بابابس تن کی گٹھری باقی ہےجا یہ بھی تو لے جا باباہم بستی چھوڑے جاتے ہیںتو اپنا قرض چکا بابا
چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارامسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہماراتوحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارےآساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارادنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کاہم اس کے پاسباں ہیں وہ پاسباں ہماراتیغوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے ہیںخنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارامغرب کی وادیوں میں گونجی اذاں ہماریتھمتا نہ تھا کسی سے سیل رواں ہماراباطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہمسو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارااے گلستان اندلس وہ دن ہیں یاد تجھ کوتھا تیری ڈالیوں میں جب آشیاں ہمارااے موج دجلہ تو بھی پہچانتی ہے ہم کواب تک ہے تیرا دریا افسانہ خواں ہمارااے ارض پاک تیری حرمت پہ کٹ مرے ہمہے خوں تری رگوں میں اب تک رواں ہماراسالار کارواں ہے میر حجاز اپنااس نام سے ہے باقی آرام جاں ہمارااقبالؔ کا ترانہ بانگ درا ہے گویاہوتا ہے جادہ پیما پھر کارواں ہمارا
نہ جانے کتنی کشاکش سے کتنی کاوش سےیہ سوتے جاگتے لمحے چرا کے لائے ہیں
میں جب بھیزندگی کی چلچلاتی دھوپ میں تپ کرمیں جب بھیدوسروں کے اور اپنے جھوٹ سے تھک کرمیں سب سے لڑ کے خود سے ہار کےجب بھی اس ایک کمرے میں جاتا تھاوہ ہلکے اور گہرے کتھئی رنگوں کا اک کمرہوہ بے حد مہرباں کمرہجو اپنی نرم مٹھی میں مجھے ایسے چھپا لیتا تھاجیسے کوئی ماںبچے کو آنچل میں چھپا لےپیار سے ڈانٹےیہ کیا عادت ہےجلتی دوپہر میں مارے مارے گھومتے ہو تموہ کمرہ یاد آتا ہےدبیز اور خاصا بھاریکچھ ذرا مشکل سے کھلنے والا وہ شیشم کا دروازہکہ جیسے کوئی اکھڑ باپاپنے کھردرے سینے میںشفقت کے سمندر کو چھپائے ہووہ کرسیاور اس کے ساتھ وہ جڑواں بہن اس کیوہ دونوںدوست تھیں میریوہ اک گستاخ منہ پھٹ آئینہجو دل کا اچھا تھاوہ بے ہنگم سی الماریجو کونے میں کھڑیاک بوڑھی انا کی طرحآئینے کو تنبیہ کرتی تھیوہ اک گلدانننھا سابہت شیطانان دنوں پہ ہنستا تھادریچہیا ذہانت سے بھری اک مسکراہٹاور دریچے پر جھکی وہ بیلکوئی سبز سرگوشیکتابیںطاق میں اور شیلف پرسنجیدہ استانی بنی بیٹھیںمگر سب منتظر اس بات کیمیں ان سے کچھ پوچھوںسرہانےنیند کا ساتھیتھکن کا چارہ گروہ نرم دل تکیہمیں جس کی گود میں سر رکھ کےچھت کو دیکھتا تھاچھت کی کڑیوں میںنہ جانے کتنے افسانوں کی کڑیاں تھیںوہ چھوٹی میز پراور سامنے دیوار پرآویزاں تصویریںمجھے اپنائیت سے اور یقیں سے دیکھتی تھیںمسکراتی تھیںانہیں شک بھی نہیں تھاایک دنمیں ان کو ایسے چھوڑ جاؤں گامیں اک دن یوں بھی جاؤں گاکہ پھر واپس نہ آؤں گا
دنیا میں پادشہ ہے سو ہے وہ بھی آدمیاور مفلس و گدا ہے سو ہے وہ بھی آدمیزردار بے نوا ہے سو ہے وہ بھی آدمینعمت جو کھا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمیٹکڑے چبا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمیابدال، قطب و غوث، ولی آدمی ہوئےمنکر بھی آدمی ہوئے اور کفر کے بھرےکیا کیا کرشمے کشف و کرامات کے لیےحتٰی کہ اپنے زہد و ریاضت کے زور سےخالق سے جا ملا ہے سو ہے وہ بھی آدمیفرعون نے کیا تھا جو دعویٰ خدائی کاشداد بھی بہشت بنا کر ہوا خدانمرود بھی خدا ہی کہاتا تھا برملایہ بات ہے سمجھنے کی آگے کہوں میں کیایاں تک جو ہو چکا ہے سو ہے وہ بھی آدمیکل آدمی کا حسن و قبح میں ہے یاں ظہورشیطاں بھی آدمی ہے جو کرتا ہے مکر و زوراور ہادی رہنما ہے سو ہے وہ بھی آدمیمسجد بھی آدمی نے بنائی ہے یاں میاںبنتے ہیں آدمی ہی امام اور خطبہ خواںپڑھتے ہیں آدمی ہی قرآن اور نمازیاںاور آدمی ہی ان کی چراتے ہیں جوتیاںجو ان کو تاڑتا ہے سو ہے وہ بھی آدمییاں آدمی پہ جان کو وارے ہے آدمیاور آدمی پہ تیغ کو مارے ہے آدمیپگڑی بھی آدمی کی اتارے ہے آدمیچلا کے آدمی کو پکارے ہے آدمیاور سن کے دوڑتا ہے سو ہے وہ بھی آدمیچلتا ہے آدمی ہی مسافر ہو لے کے مالاور آدمی ہی مارے ہے پھانسی گلے میں ڈالیاں آدمی ہی صید ہے اور آدمی ہی جالسچا بھی آدمی ہی نکلتا ہے میرے لالاور جھوٹ کا بھرا ہے سو ہے وہ بھی آدمییاں آدمی ہی شادی ہے اور آدمی بیاہقاضی وکیل آدمی اور آدمی گواہتاشے بجاتے آدمی چلتے ہیں خواہ مخواہدوڑے ہیں آدمی ہی تو مشعل جلا کے راہاور بیاہنے چڑھا ہے سو ہے وہ بھی آدمییاں آدمی نقیب ہو بولے ہے بار باراور آدمی ہی پیادے ہیں اور آدمی سوارحقہ صراحی جوتیاں دوڑیں بغل میں مارکاندھے پہ رکھ کے پالکی ہیں دوڑتے کہاراور اس میں جو پڑا ہے سو ہے وہ بھی آدمیبیٹھے ہیں آدمی ہی دکانیں لگا لگااور آدمی ہی پھرتے ہیں رکھ سر پہ خونچاکہتا ہے کوئی لو کوئی کہتا ہے لا رے لاکس کس طرح کی بیچیں ہیں چیزیں بنا بنااور مول لے رہا ہے سو ہے وہ آدمیطبلے مجیرے دائرے سارنگیاں بجاگاتے ہیں آدمی ہی ہر اک طرح جا بجارنڈی بھی آدمی ہی نچاتے ہیں گت لگااور آدمی ہی ناچے ہیں اور دیکھ پھر مزاجو ناچ دیکھتا ہے سو ہے وہ بھی آدمییاں آدمی ہی لعل و جواہر میں بے بہااور آدمی ہی خاک سے بد تر ہے ہو گیاکالا بھی آدمی ہے کہ الٹا ہے جوں تواگورا بھی آدمی ہے کہ ٹکڑا ہے چاند سابد شکل بد نما ہے سو ہے وہ بھی آدمیاک آدمی ہیں جن کے یہ کچھ زرق برق ہیںروپے کے جن کے پاؤں ہیں سونے کے فرق ہیںجھمکے تمام غرب سے لے تا بہ شرق ہیںکم خواب تاش شال دو شالوں میں غرق ہیںاور چیتھڑوں لگا ہے سو ہے وہ بھی آدمیحیراں ہوں یارو دیکھو تو کیا یہ سوانگ ہےاور آدمی ہی چور ہے اور آپی تھانگ ہےہے چھینا جھپٹی اور بانگ تانگ ہےدیکھا تو آدمی ہی یہاں مثل رانگ ہےفولاد سے گڑھا ہے سو ہے وہ بھی آدمیمرنے میں آدمی ہی کفن کرتے ہیں تیارنہلا دھلا اٹھاتے ہیں کاندھے پہ کر سوارکلمہ بھی پڑھتے جاتے ہیں روتے ہیں زارزارسب آدمی ہی کرتے ہیں مردے کے کاروباراور وہ جو مر گیا ہے سو ہے وہ بھی آدمیاشراف اور کمینے سے لے شاہ تا وزیریہ آدمی ہی کرتے ہیں سب کار دل پذیریاں آدمی مرید ہے اور آدمی ہی پیراچھا بھی آدمی ہی کہاتا ہے اے نظیرؔاور سب میں جو برا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books