aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daa.ntaa"
کیا زندگی ہماریسب کچھ ہے اپنے بس میںآزاد ہیں فضائیںدنیا ہے دسترس میںکیا کیا ہمیں ملا ہےکچھ وقت کچھ برس میںلیکن جو مڑ کے دیکھیںتھی اک عجب کہانیدشوار کیسا جینامشکل تھی زندگانیاک آفت مسلسلآلام ناگہانیروزانہ صبح اٹھناآسان تھا نہ اتناہر روز ڈانٹ کھاناہر روز کا سسکناہر بات کے تماشےہر بات پر جھگڑناابا وہیں کھڑے ہیںاخبار پڑھ رہے ہیںکیا کام ہم کو دے دیںہر وقت سوچتے ہیںاولاد کو تو اپنینوکر سمجھ رہے ہیںامی کے سامنے توبالکل نہ منہ کو کھولیںہم بد تمیز ٹھہرےگو اچھی بات بولیںچپ چاپ ہی رہیں بسکتنا بھی خوار ہو لیںپانی برس رہا ہےپر دل ترس رہا ہےوہ سائیکل کھڑی ہےمانجھا وہیں رکھا ہےکنچے یہاں پڑے ہیںبلا وہاں کھڑا ہےلیکن نہیں ہمیں کیالادے کمر پہ بستہاسکول جا رہے ہیںتاریخ کا ہے پرچہاچھا نہیں ہوا توبس بند جیب خرچہاردو کا کام پوراکل رات کر لیا تھالیکن ہمیں ریاضیبالکل سمجھ نہ آیااللہ کے ہیں بندےہم سے ہے واسطہ کیاامی نے صرف ڈانٹابالوں میں تیل ڈالابھیا نے صرف جھڑکاباجی نے خوب ٹالاسب کے لئے ہے جی میںنفرت کا ایک جالابھیا کی سائیکل کیکس نے ہوا نکالیہم کو بھلا خبر کیاہر شخص ہے سوالیاس نے ہماری چڑیااس دن جو توڑ ڈالیسچ ہے بہت ستم تھاگویا تھے اک کھلوناجیسے ہو سب برابرگھر میں نہ ہونا ہونادیکھا نہیں کسی نےچھپ چھپ ہمارا رونااب ہو گیا ہے اپنا ہر چیز پر اجارہسب اپنی ذمہ داریسب فیصلے ہمارےہر چیز اختیاریلیکن وہ بچپنے کی ہے یاد پیاری پیاریکیا زندگی ہماریکیا زندگی ہماری
اک بوڑھا بستر مرگ پہ ہےبیمار بدن لاچار بدنسانسیں بھی کچھ بوجھل سی ہیںاور آنکھیں بھی جل تھل سی ہیںایسا بھی نہیں تنہا ہے وہپانی ہے مگر پیاسا ہے وہگھر میں بہوویں بیٹے بھی ہیںہیں پوتیاں بھی پوتے بھی ہیںلیکن کوئی پاس نہیں آتاسب جھانکتے ہیں چلے جاتے ہیںجیسے یہ اس کا گھر ہی نہیںجیسے وہ سب بیگانے ہیںجس بہو کا نمبر ہوتا ہےکھانے کے نوالے ٹھونس کے وہفرض اپنا مکمل کرتی ہےپھر وقت پہ کوئی اک بیٹاوہ جس کو تھوڑی فرصت ہوپہلے تو آ کر ڈانٹتا ہےدیتا ہے دوائی پھر ایسےجیسے احسان کرے کوئیجیسے اپمان کرے کوئیہر دن یہ بوڑھا سوچتا ہےکوئی بات نئی ہو آج کے دنکوئی دو میٹھے الفاظ کہےکبھی محفل اس کے پاس سجےکبھی ہنسنے کی کوئی بات چلےمگر ایسا پچھلے برسوں میںکبھی ہو پایا نہیں ہو پایااپنے اس بیگانے پن پراپنے اس ویرانے پن پریہ بوڑھا انکشاف رہتا ہےیہ بوڑھا روتا رہتا ہےاک بوڑھا بستر مرگ پہ ہے
چاند نے مجھ سے کہا اے شاعر فکر ازلمیرے بارے میں بھی لکھ دے کوئی سنجیدہ غزلہر تعلق توڑ رکھا ہے ہلال عید سےتجھ کو فرصت ہی نہیں ہے مہ وشوں کی دید سےرسم دیدار ہلال عید افسانہ ہوئیبام پر اس دم چڑھے، جس وقت فرزانہ ہوئیلے کے نذرانہ کمیٹی نے اجالا ہے مجھےگر نہیں نکلا، زبردستی نکالا ہے مجھےمیں جو بے مرضی نکل آیا تو ڈانٹا ہے بہتمولوی نے مختلف خانوں میں بانٹا ہے بہتاس کو مت فالو کرو، اس کی طریقت ماند ہےتم بریلی کے ہو اور یہ دیوبندی چاند ہےیہ جو خوں آلود ہے، افغانیوں کا چاند ہےمختلف ٹکڑوں میں پاکستانیوں کا چاند ہےاک کراچی سے ہے نکلا اک پس لاہور ہےسندھ کا چاند اور ہے پنجاب کا چاند اور ہےوہ جو ہمسائے کی بیوی ہے غزالہ چاند ہےاور اس کے ساتھ جو رہتا ہے کالا چاند ہےشاعروں نے اپنے شعروں میں بہت پیلا مجھےمیرؔ و غالبؔ نے بھی سمجھا خاک کا ڈھیلا مجھےشعر میں، رشک قمر لیلیٰ کو فرمانے لگےٹیوب لائٹ کو ہلال عید بتلانے لگےاپنی بیوی سے کہا انتیسویں کا چاند ہواور پڑوسن سے کہا تم چودھویں کا چاند ہوعام سی عورت کو مہ پارہ بنا کر رکھ دیاچاند کو ٹوٹا ہوا تارہ بنا کر رکھ دیاچاند پر جس دن سے انساں کے قدم پڑنے لگےچاندنی جن سے ہو ایسے بلب کم پڑنے لگےمیں زمیں سے دور ہوں لیکن بہت نزدیک ہوںاے زمیں والو میں تم سے دور رہ کر ٹھیک ہوںمیں زمیں پر آ گیا تو ہر بشر لے جائے گاسب سے پہلے ٹین پرسینٹ اپنے گھر لے جائے گا
دلہن گنجی ہے دلہن گنجی ہےلڑکیاں تالیاں بجاتے ہوئے بولیںاور دیر تک زور زور سے ہنستی رہیںکچھ عورتوں نے انہیں آہستہ سے ڈانٹااور دلہن کے پاس جا کے اسے چپ کرانے لگیںوہ رو رہی تھیاس دن سے لے کر پورے تین برس تک وہآہستہ آہستہ کھانستے کھانستے اور روتے روتے مر گئیاس کی بیٹی اب سولہ برس کی ہےزمین کو چھوتے ہوئے اس کےسیاہ ریشمی بال سب کو حیران کرتے ہیںان لڑکیوں کو بھی جو اپنے بالوں بھرےسفید سر کی وجہ سےاب دلہن نہیں بن سکیں گی
وہ اک پیڑ جو اس علاقے کی سب سے بڑی شخصیت تھااپنے چاروں طرف کے مکانوں کو جس نےتھام کر انگلی چلنا سکھایااسے سب خبر تھیکہ کس گھر میں کس کی لڑائی ہوئی ہےمگر چپ رہااور ہر گھر کے ہر راز کو اس نے سب سے چھپایاکچی دیواریں اکثرکوٹھری کی شکایت جو کرتی تھیں اس سےتو ان کو بٹھا کرپیار سے مسکرا کرذرا ڈانٹتا تھاصدر دروازوں کاسارے دالانوں سے فاصلہ تھا مگرچند جھونکوں سے وہ فاصلہ پاٹتا تھاوہی پیڑ اب سر جھکائے کھڑا ہےکچی دیواروں کے چھوٹے چھوٹے مکاںپکی اینٹوں کے دو منزلے ہو گئے ہیںپیڑ خاموش ہےوہ مکاں اس کے حصے کی دھوپوں کو گھیرے کھڑے ہیں
چوہے نے بلی کو دوڑایابھاگ کے میرے ہیٹ میں آئیچیونٹی نے ڈانٹا ہاتھی کوبولا ہم بھی ہیں بھائیکتا بولا چوں چوں چوںچڑیا بولی بھوں بھوں بھوں بھوںسات سمندر ہیٹ کے اندرڈالفن نے غزل سنائیآؤ بھائی ہیٹ میں آؤسب پرانی ہیں بھائی بھائی
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہےپر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہےقدسی الاصل ہے رفعت پہ نظر رکھتی ہےخاک سے اٹھتی ہے گردوں پہ گزر رکھتی ہےعشق تھا فتنہ گر و سرکش و چالاک مراآسماں چیر گیا نالۂ بیباک مراپیر گردوں نے کہا سن کے کہیں ہے کوئیبولے سیارے سر عرش بریں ہے کوئیچاند کہتا تھا نہیں اہل زمیں ہے کوئیکہکشاں کہتی تھی پوشیدہ یہیں ہے کوئیکچھ جو سمجھا مرے شکوے کو تو رضواں سمجھامجھ کو جنت سے نکالا ہوا انساں سمجھاتھی فرشتوں کو بھی حیرت کہ یہ آواز ہے کیاعرش والوں پہ بھی کھلتا نہیں یہ راز ہے کیاتا سر عرش بھی انساں کی تگ و تاز ہے کیاآ گئی خاک کی چٹکی کو بھی پرواز ہے کیاغافل آداب سے سکان زمیں کیسے ہیںشوخ و گستاخ یہ پستی کے مکیں کیسے ہیںاس قدر شوخ کہ اللہ سے بھی برہم ہےتھا جو مسجود ملائک یہ وہی آدم ہےعالم کیف ہے دانائے رموز کم ہےہاں مگر عجز کے اسرار سے نامحرم ہےناز ہے طاقت گفتار پہ انسانوں کوبات کرنے کا سلیقہ نہیں نادانوں کوآئی آواز غم انگیز ہے افسانہ ترااشک بیتاب سے لبریز ہے پیمانہ تراآسماں گیر ہوا نعرۂ مستانہ تراکس قدر شوخ زباں ہے دل دیوانہ تراشکر شکوے کو کیا حسن ادا سے تو نےہم سخن کر دیا بندوں کو خدا سے تو نےہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیںراہ دکھلائیں کسے رہرو منزل ہی نہیںتربیت عام تو ہے جوہر قابل ہی نہیںجس سے تعمیر ہو آدم کی یہ وہ گل ہی نہیںکوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیںڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیںہاتھ بے زور ہیں الحاد سے دل خوگر ہیںامتی باعث رسوائی پیغمبر ہیںبت شکن اٹھ گئے باقی جو رہے بت گر ہیںتھا براہیم پدر اور پسر آزر ہیںبادہ آشام نئے بادہ نیا خم بھی نئےحرم کعبہ نیا بت بھی نئے تم بھی نئےوہ بھی دن تھے کہ یہی مایۂ رعنائی تھانازش موسم گل لالۂ صحرائی تھاجو مسلمان تھا اللہ کا سودائی تھاکبھی محبوب تمہارا یہی ہرجائی تھاکسی یکجائی سے اب عہد غلامی کر لوملت احمد مرسل کو مقامی کر لوکس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہےہم سے کب پیار ہے ہاں نیند تمہیں پیاری ہےطبع آزاد پہ قید رمضاں بھاری ہےتمہیں کہہ دو یہی آئین وفاداری ہےقوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیںجذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیںجن کو آتا نہیں دنیا میں کوئی فن تم ہونہیں جس قوم کو پروائے نشیمن تم ہوبجلیاں جس میں ہوں آسودہ وہ خرمن تم ہوبیچ کھاتے ہیں جو اسلاف کے مدفن تم ہوہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کر کےکیا نہ بیچوگے جو مل جائیں صنم پتھر کےصفحۂ دہر سے باطل کو مٹایا کس نےنوع انساں کو غلامی سے چھڑایا کس نےمیرے کعبے کو جبینوں سے بسایا کس نےمیرے قرآن کو سینوں سے لگایا کس نےتھے تو آبا وہ تمہارے ہی مگر تم کیا ہوہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہوکیا کہا بہر مسلماں ہے فقط وعدۂ حورشکوہ بے جا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعورعدل ہے فاطر ہستی کا ازل سے دستورمسلم آئیں ہوا کافر تو ملے حور و قصورتم میں حوروں کا کوئی چاہنے والا ہی نہیںجلوۂ طور تو موجود ہے موسیٰ ہی نہیںمنفعت ایک ہے اس قوم کا نقصان بھی ایکایک ہی سب کا نبی دین بھی ایمان بھی ایکحرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایککچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مسلمان بھی ایکفرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیںکیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیںکون ہے تارک آئین رسول مختارمصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیارکس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعار اغیارہو گئی کس کی نگہ طرز سلف سے بے زارقلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیںکچھ بھی پیغام محمد کا تمہیں پاس نہیںجا کے ہوتے ہیں مساجد میں صف آرا تو غریبزحمت روزہ جو کرتے ہیں گوارا تو غریبنام لیتا ہے اگر کوئی ہمارا تو غریبپردہ رکھتا ہے اگر کوئی تمہارا تو غریبامرا نشۂ دولت میں ہیں غافل ہم سےزندہ ہے ملت بیضا غربا کے دم سےواعظ قوم کی وہ پختہ خیالی نہ رہیبرق طبعی نہ رہی شعلہ مقالی نہ رہیرہ گئی رسم اذاں روح بلالی نہ رہیفلسفہ رہ گیا تلقین غزالی نہ رہیمسجدیں مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہےیعنی وہ صاحب اوصاف حجازی نہ رہےشور ہے ہو گئے دنیا سے مسلماں نابودہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجودوضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنودیہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہودیوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہوتم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہودم تقریر تھی مسلم کی صداقت بیباکعدل اس کا تھا قوی لوث مراعات سے پاکشجر فطرت مسلم تھا حیا سے نمناکتھا شجاعت میں وہ اک ہستی فوق الادراکخود گدازی نم کیفیت صہبایش بودخالی از خویش شدن صورت مینا یش بودہر مسلماں رگ باطل کے لیے نشتر تھااس کے آئینۂ ہستی میں عمل جوہر تھاجو بھروسا تھا اسے قوت بازو پر تھاہے تمہیں موت کا ڈر اس کو خدا کا ڈر تھاباپ کا علم نہ بیٹے کو اگر ازبر ہوپھر پسر قابل میراث پدر کیونکر ہوہر کوئی مست مئے ذوق تن آسانی ہےتم مسلماں ہو یہ انداز مسلمانی ہےحیدری فقر ہے نے دولت عثمانی ہےتم کو اسلاف سے کیا نسبت روحانی ہےوہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کراور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کرتم ہو آپس میں غضب ناک وہ آپس میں رحیمتم خطا کار و خطا بیں وہ خطا پوش و کریمچاہتے سب ہیں کہ ہوں اوج ثریا پہ مقیمپہلے ویسا کوئی پیدا تو کرے قلب سلیمتخت فغفور بھی ان کا تھا سریر کے بھییوں ہی باتیں ہیں کہ تم میں وہ حمیت ہے بھیخودکشی شیوہ تمہارا وہ غیور و خوددارتم اخوت سے گریزاں وہ اخوت پہ نثارتم ہو گفتار سراپا وہ سراپا کردارتم ترستے ہو کلی کو وہ گلستاں بکناراب تلک یاد ہے قوموں کو حکایت ان کینقش ہے صفحۂ ہستی پہ صداقت ان کیمثل انجم افق قوم پہ روشن بھی ہوئےبت ہندی کی محبت میں برہمن بھی ہوئےشوق پرواز میں مہجور نشیمن بھی ہوئےبے عمل تھے ہی جواں دین سے بدظن بھی ہوئےان کو تہذیب نے ہر بند سے آزاد کیالا کے کعبے سے صنم خانے میں آباد کیاقیس زحمت کش تنہائی صحرا نہ رہےشہر کی کھائے ہوا بادیہ پیما نہ رہےوہ تو دیوانہ ہے بستی میں رہے یا نہ رہےیہ ضروری ہے حجاب رخ لیلا نہ رہےگلۂ جور نہ ہو شکوۂ بیداد نہ ہوعشق آزاد ہے کیوں حسن بھی آزاد نہ ہوعہد نو برق ہے آتش زن ہر خرمن ہےایمن اس سے کوئی صحرا نہ کوئی گلشن ہےاس نئی آگ کا اقوام کہن ایندھن ہےملت ختم رسل شعلہ بہ پیراہن ہےآج بھی ہو جو براہیم کا ایماں پیداآگ کر سکتی ہے انداز گلستاں پیدادیکھ کر رنگ چمن ہو نہ پریشاں مالیکوکب غنچہ سے شاخیں ہیں چمکنے والیخس و خاشاک سے ہوتا ہے گلستاں خالیگل بر انداز ہے خون شہدا کی لالیرنگ گردوں کا ذرا دیکھ تو عنابی ہےیہ نکلتے ہوئے سورج کی افق تابی ہےامتیں گلشن ہستی میں ثمر چیدہ بھی ہیںاور محروم ثمر بھی ہیں خزاں دیدہ بھی ہیںسیکڑوں نخل ہیں کاہیدہ بھی بالیدہ بھی ہیںسیکڑوں بطن چمن میں ابھی پوشیدہ بھی ہیںنخل اسلام نمونہ ہے برومندی کاپھل ہے یہ سیکڑوں صدیوں کی چمن بندی کاپاک ہے گرد وطن سے سر داماں تیراتو وہ یوسف ہے کہ ہر مصر ہے کنعاں تیراقافلہ ہو نہ سکے گا کبھی ویراں تیراغیر یک بانگ درا کچھ نہیں ساماں تیرانخل شمع استی و در شعلہ دو ریشۂ توعاقبت سوز بود سایۂ اندیشۂ توتو نہ مٹ جائے گا ایران کے مٹ جانے سےنشۂ مے کو تعلق نہیں پیمانے سےہے عیاں یورش تاتار کے افسانے سےپاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سےکشتئ حق کا زمانے میں سہارا تو ہےعصر نو رات ہے دھندلا سا ستارا تو ہےہے جو ہنگامہ بپا یورش بلغاری کاغافلوں کے لیے پیغام ہے بیداری کاتو سمجھتا ہے یہ ساماں ہے دل آزاری کاامتحاں ہے ترے ایثار کا خودداری کاکیوں ہراساں ہے صہیل فرس اعدا سےنور حق بجھ نہ سکے گا نفس اعدا سےچشم اقوام سے مخفی ہے حقیقت تیریہے ابھی محفل ہستی کو ضرورت تیریزندہ رکھتی ہے زمانے کو حرارت تیریکوکب قسمت امکاں ہے خلافت تیریوقت فرصت ہے کہاں کام ابھی باقی ہےنور توحید کا اتمام ابھی باقی ہےمثل بو قید ہے غنچے میں پریشاں ہو جارخت بر دوش ہوائے چمنستاں ہو جاہے تنک مایہ تو ذرے سے بیاباں ہو جانغمۂ موج ہے ہنگامۂ طوفاں ہو جاقوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دےدہر میں اسم محمد سے اجالا کر دےہو نہ یہ پھول تو بلبل کا ترنم بھی نہ ہوچمن دہر میں کلیوں کا تبسم بھی نہ ہویہ نہ ساقی ہو تو پھر مے بھی نہ ہو خم بھی نہ ہوبزم توحید بھی دنیا میں نہ ہو تم بھی نہ ہوخیمہ افلاک کا استادہ اسی نام سے ہےنبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہےدشت میں دامن کہسار میں میدان میں ہےبحر میں موج کی آغوش میں طوفان میں ہےچین کے شہر مراقش کے بیابان میں ہےاور پوشیدہ مسلمان کے ایمان میں ہےچشم اقوام یہ نظارہ ابد تک دیکھےرفعت شان رفعنا لک ذکرک دیکھےمردم چشم زمیں یعنی وہ کالی دنیاوہ تمہارے شہدا پالنے والی دنیاگرمی مہر کی پروردہ ہلالی دنیاعشق والے جسے کہتے ہیں بلالی دنیاتپش اندوز ہے اس نام سے پارے کی طرحغوطہ زن نور میں ہے آنکھ کے تارے کی طرحعقل ہے تیری سپر عشق ہے شمشیر تریمرے درویش خلافت ہے جہانگیر تریما سوا اللہ کے لیے آگ ہے تکبیر تریتو مسلماں ہو تو تقدیر ہے تدبیر تریکی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیںیہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
تمہارے رنگ مجھ میں اور گہرے ہوتے جاتے ہیںمیں ڈرتا ہوں
مرا قلم نہیں اوزار اس نقب زن کاجو اپنے گھر کی ہی چھت میں شگاف ڈالتا ہےمرا قلم نہیں اس دزد نیم شب کا رفیقجو بے چراغ گھروں پر کمند اچھالتا ہے
فلک کا تجھے شامیانہ دیازمیں پر تجھے آب و دانہ دیا
سنا ہے جنگلوں كا بھی کوئی دستور ہوتا ہےسنا ہے شیر كا جب پیٹ بھر جائے تو وو حملہ نہیں کرتادرختوں کی گھنی چھاؤں میں جا کر لیٹ جاتا ہےہوا کے تیز جھونکے جب درختوں کو ہلاتے ہیںتو مینا اپنے بچے چھوڑ کرکوے کے انڈوں کو پروں سے تھام لیتی ہےسنا ہے گھونسلے سے کوئی بچہ گر پڑے تو سارا جنگل جاگ جاتا ہےسنا ہے جب کسی ندی کے پانی میںبئے کے گھونسلے كا گندمی سایہ لرزتا ہےتو ندی کی روپہلی مچھلیاں اس کو پڑوسن مان لیتی ہیںکبھی طوفان آ جائے، کوئی پل ٹوٹ جائے توکسی لکڑی کے تختے پرگلہری، سانپ، بکری اور چیتا ساتھ ہوتے ہیںسنا ہے جنگلوں كا بھی کوئی دستور ہوتا ہےخداوندا! جلیل واماں معتبر! دانا واماں بینا منصف واماں اکبر!مرے اس شہر میں اب جنگلوں ہی كا کوئی قانون نافذ کر!کوئی دستور نافذ کر
ہر منزل میں اب ساتھ ترے یہ جتنا ڈیرا ڈانڈا ہےزر دام درم کا بھانڈا ہے بندوق سپر اور کھانڈا ہےجب نایک تن کا نکل گیا جو ملکوں ملکوں ہانڈا ہےپھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے نہ حلوا ہے نہ مانڈا ہےسب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا
تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہاآج وہ کوچہ و بازار میں آ نکلا ہےکہیں شعلہ کہیں نعرہ کہیں پتھر بن کرخون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں سےسر اٹھاتا ہے تو دبتا نہیں آئینوں سے
میں جب بھیزندگی کی چلچلاتی دھوپ میں تپ کرمیں جب بھیدوسروں کے اور اپنے جھوٹ سے تھک کرمیں سب سے لڑ کے خود سے ہار کےجب بھی اس ایک کمرے میں جاتا تھاوہ ہلکے اور گہرے کتھئی رنگوں کا اک کمرہوہ بے حد مہرباں کمرہجو اپنی نرم مٹھی میں مجھے ایسے چھپا لیتا تھاجیسے کوئی ماںبچے کو آنچل میں چھپا لےپیار سے ڈانٹےیہ کیا عادت ہےجلتی دوپہر میں مارے مارے گھومتے ہو تموہ کمرہ یاد آتا ہےدبیز اور خاصا بھاریکچھ ذرا مشکل سے کھلنے والا وہ شیشم کا دروازہکہ جیسے کوئی اکھڑ باپاپنے کھردرے سینے میںشفقت کے سمندر کو چھپائے ہووہ کرسیاور اس کے ساتھ وہ جڑواں بہن اس کیوہ دونوںدوست تھیں میریوہ اک گستاخ منہ پھٹ آئینہجو دل کا اچھا تھاوہ بے ہنگم سی الماریجو کونے میں کھڑیاک بوڑھی انا کی طرحآئینے کو تنبیہ کرتی تھیوہ اک گلدانننھا سابہت شیطانان دنوں پہ ہنستا تھادریچہیا ذہانت سے بھری اک مسکراہٹاور دریچے پر جھکی وہ بیلکوئی سبز سرگوشیکتابیںطاق میں اور شیلف پرسنجیدہ استانی بنی بیٹھیںمگر سب منتظر اس بات کیمیں ان سے کچھ پوچھوںسرہانےنیند کا ساتھیتھکن کا چارہ گروہ نرم دل تکیہمیں جس کی گود میں سر رکھ کےچھت کو دیکھتا تھاچھت کی کڑیوں میںنہ جانے کتنے افسانوں کی کڑیاں تھیںوہ چھوٹی میز پراور سامنے دیوار پرآویزاں تصویریںمجھے اپنائیت سے اور یقیں سے دیکھتی تھیںمسکراتی تھیںانہیں شک بھی نہیں تھاایک دنمیں ان کو ایسے چھوڑ جاؤں گامیں اک دن یوں بھی جاؤں گاکہ پھر واپس نہ آؤں گا
ابلیسیہ عناصر کا پرانا کھیل یہ دنیائے دوںساکنان عرش اعظم کی تمناؤں کا خوںاس کی بربادی پہ آج آمادہ ہے وہ کارسازجس نے اس کا نام رکھا تھا جہان کاف و نوںمیں نے دکھلایا فرنگی کو ملوکیت کا خوابمیں نے توڑا مسجد و دیر و کلیسا کا فسوںمیں نے ناداروں کو سکھلایا سبق تقدیر کامیں نے منعم کو دیا سرمایہ داری کا جنوںکون کر سکتا ہے اس کی آتش سوزاں کو سردجس کے ہنگاموں میں ہو ابلیس کا سوز دروںجس کی شاخیں ہوں ہماری آبیاری سے بلندکون کر سکتا ہے اس نخل کہن کو سرنگوںپہلا مشیراس میں کیا شک ہے کہ محکم ہے یہ ابلیسی نظامپختہ تر اس سے ہوئے خوئے غلامی میں عوامہے ازل سے ان غریبوں کے مقدر میں سجودان کی فطرت کا تقاضا ہے نماز بے قیامآرزو اول تو پیدا ہو نہیں سکتی کہیںہو کہیں پیدا تو مر جاتی ہے یا رہتی ہے خامیہ ہماری سعئ پیہم کی کرامت ہے کہ آجصوفی و ملا ملوکیت کے بندے ہیں تمامطبع مشرق کے لیے موزوں یہی افیون تھیورنہ قوالی سے کچھ کم تر نہیں علم کلامہے طواف و حج کا ہنگامہ اگر باقی تو کیاکند ہو کر رہ گئی مومن کی تیغ بے نیامکس کی نو میدی پہ حجت ہے یہ فرمان جدیدہے جہاد اس دور میں مرد مسلماں پر حرامدوسرا مشیرخیر ہے سلطانیٔ جمہور کا غوغا کہ شرتو جہاں کے تازہ فتنوں سے نہیں ہے با خبرپہلا مشیرہوں مگر میری جہاں بینی بتاتی ہے مجھےجو ملوکیت کا اک پردہ ہو کیا اس سے خطرہم نے خود شاہی کو پہنایا ہے جمہوری لباسجب ذرا آدم ہوا ہے خود شناس و خود نگرکاروبار شہر یاری کی حقیقت اور ہےیہ وجود میر و سلطاں پر نہیں ہے منحصرمجلس ملت ہو یا پرویز کا دربار ہوہے وہ سلطاں غیر کی کھیتی پہ ہو جس کی نظرتو نے کیا دیکھا نہیں مغرب کا جمہوری نظامچہرہ روشن اندروں چنگیز سے تاریک ترتیسرا مشیرروح سلطانی رہے باقی تو پھر کیا اضطرابہے مگر کیا اس یہودی کی شرارت کا جوابوہ کلیم بے تجلی وہ مسیح بے صلیبنیست پیغمبر ولیکن در بغل دارد کتابکیا بتاؤں کیا ہے کافر کی نگاہ پردہ سوزمشرق و مغرب کی قوموں کے لیے روز حساباس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا طبیعت کا فسادتوڑ دی بندوں نے آقاؤں کے خیموں کی طنابچوتھا مشیرتوڑ اس کا رومتہ الکبریٰ کے ایوانوں میں دیکھآل سیزر کو دکھایا ہم نے پھر سیزر کا خوابکون بحر روم کی موجوں سے ہے لپٹا ہواگاہ بالد چوں صنوبر گاہ نالد چوں ربابتیسرا مشیرمیں تو اس کی عاقبت بینی کا کچھ قائل نہیںجس نے افرنگی سیاست کو کیا یوں بے حجابپانچواں مشیر ابلیس کو مخاطب کر کےاے ترے سوز نفس سے کار عالم استوارتو نے جب چاہا کیا ہر پردگی کو آشکارآب و گل تیری حرارت سے جہان سوز و سازابلہ جنت تری تعلیم سے دانائے کارتجھ سے بڑھ کر فطرت آدم کا وہ محرم نہیںسادہ دل بندوں میں جو مشہور ہے پروردگارکام تھا جن کا فقط تقدیس و تسبیح و طوافتیری غیرت سے ابد تک سر نگوں و شرمسارگرچہ ہیں تیرے مرید افرنگ کے ساحر تماماب مجھے ان کی فراست پر نہیں ہے اعتباروہ یہودی فتنہ گر وہ روح مزدک کا بروزہر قبا ہونے کو ہے اس کے جنوں سے تار تارزاغ دشتی ہو رہا ہے ہمسر شاہین و چرغکتنی سرعت سے بدلتا ہے مزاج روزگارچھا گئی آشفتہ ہو کر وسعت افلاک پرجس کو نادانی سے ہم سمجھے تھے اک مشت غبارفتنۂ فردا کی ہیبت کا یہ عالم ہے کہ آجکانپتے ہیں کوہسار و مرغزار و جوئبارمیرے آقا وہ جہاں زیر و زبر ہونے کو ہےجس جہاں کا ہے فقط تیری سیادت پر مدار
کیا سناتا ہے مجھے ترک و عرب کی داستاںمجھ سے کچھ پنہاں نہیں اسلامیوں کا سوز و سازلے گئے تثلیث کے فرزند ميراث خليلخشت بنیاد کلیسا بن گئی خاک حجازہو گئی رسوا زمانے میں کلاہ لالہ رنگجو سراپا ناز تھے ہیں آج مجبور نيازلے رہا ہے مے فروشان فرنگستاں سے پارسوہ مے سرکش حرارت جس کی ہے مينا گدازحکمت مغرب سے ملت کی یہ کیفیت ہوئیٹکڑے ٹکڑے جس طرح سونے کو کر دیتا ہے گازہو گیا مانند آب ارزاں مسلماں کا لہومضطرب ہے تو کہ تیرا دل نہیں دانائے رازگفت رومی ہر بنائے کہنہ کآباداں کنندمی نداني اول آں بنیاد را ویراں کنندملک ہاتھوں سے گیا ملت کی آنکھیں کھل گئیںحق ترا چشمے عطا کر دست غافل در نگرمومیائی کی گدائی سے تو بہتر ہے شکستمور بے پر حاجتے پیش سلیمانے مبرربط و ضبط ملت بيضا ہے مشرق کی نجاتایشیا والے ہیں اس نکتے سے اب تک بے خبرپھر سیاست چھوڑ کر داخل حصار ديں میں ہوملک و دولت ہے فقط حفظ حرم کا اک ثمرایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئےنیل کے ساحل سے لے کر تا بخاک کاشغرجو کرے گا امتياز رنگ و خوں مٹ جائے گاترک خرگاہی ہو یا اعرابیٔ والا گہرنسل اگر مسلم کی مذہب پر مقدم ہو گئیاڑ گیا دنیا سے تو مانند خاک رہ گزرتا خلافت کی بنا دنیا میں ہو پھر استوارلا کہیں سے ڈھونڈ کر اسلاف کا قلب و جگراے کہ نشناسی خفی را از جلی ہشیار باشاے گرفتار ابوبکر و علي ہشيار باشعشق کو فریاد لازم تھی سو وہ بھی ہو چکیاب ذرا دل تھام کر فریاد کی تاثیر دیکھتو نے دیکھا سطوت رفتار دريا کا عروجموج مضطر کس طرح بنتی ہے اب زنجیر دیکھعام حریت کا جو دیکھا تھا خواب اسلام نےاے مسلماں آج تو اس خواب کی تعبیر دیکھاپنی خاکستر سمندر کو ہے سامان وجودمر کے پھر ہوتا ہے پیدا یہ جہان پیر دیکھکھول کر آنکھیں مرے آئينۂ گفتار میںآنے والے دور کی دھندلی سی اک تصویر دیکھآزمودہ فتنہ ہے اک اور بھی گردوں کے پاسسامنے تقدیر کے رسوائی تدبير دیکھمسلم استی سینہ را از آرزو آباد دارہر زماں پیش نظر لایخلف المیعاد دار
میں سلگتے ہوئے رازوں کو عیاں تو کر دوںلیکن ان رازوں کی تشہیر سے جی ڈرتا ہےرات کے خواب اجالے میں بیاں تو کر دوںان حسیں خوابوں کی تعبیر سے جی ڈرتا ہے
اے انفس و آفاق میں پیدا تری آیاتحق یہ ہے کہ ہے زندہ و پایندہ تری ذاتمیں کیسے سمجھتا کہ تو ہے یا کہ نہیں ہےہر دم متغیر تھے خرد کے نظریاتمحرم نہیں فطرت کے سرود ازلی سےبینائے کواکب ہو کہ دانائے نباتاتآج آنکھ نے دیکھا تو وہ عالم ہوا ثابتمیں جس کو سمجھتا تھا کلیسا کے خرافاتہم بند شب و روز میں جکڑے ہوئے بندےتو خالق اعصار و نگارندۂ آناتاک بات اگر مجھ کو اجازت ہو تو پوچھوںحل کر نہ سکے جس کو حکیموں کے مقالاتجب تک میں جیا خیمۂ افلاک کے نیچےکانٹے کی طرح دل میں کھٹکتی رہی یہ باتگفتار کے اسلوب پہ قابو نہیں رہتاجب روح کے اندر متلاطم ہوں خیالاتوہ کون سا آدم ہے کہ تو جس کا ہے معبودوہ آدم خاکی کہ جو ہے زیر سماواتمشرق کے خداوند سفیدان فرنگیمغرب کے خداوند درخشندہ فلزاتیورپ میں بہت روشنئ علم و ہنر ہےحق یہ ہے کہ بے چشمۂ حیواں ہے یہ ظلماترعنائی تعمیر میں رونق میں صفا میںگرجوں سے کہیں بڑھ کے ہیں بنکوں کی عماراتظاہر میں تجارت ہے حقیقت میں جوا ہےسود ایک کا لاکھوں کے لیے مرگ مفاجاتیہ علم یہ حکمت یہ تدبر یہ حکومتپیتے ہیں لہو دیتے ہیں تعلیم مساواتبیکاری و عریانی و مے خواری و افلاسکیا کم ہیں فرنگی مدنیت کی فتوحاتوہ قوم کہ فیضان سماوی سے ہو محرومحد اس کے کمالات کی ہے برق و بخاراتہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومتاحساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلاتآثار تو کچھ کچھ نظر آتے ہیں کہ آخرتدبیر کو تقدیر کے شاطر نے کیا ماتمے خانہ کی بنیاد میں آیا ہے تزلزلبیٹھے ہیں اسی فکر میں پیران خراباتچہروں پہ جو سرخی نظر آتی ہے سر شامیا غازہ ہے یا ساغر و مینا کی کراماتتو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میںہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقاتکب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہدنیا ہے تری منتظر روز مکافات
خدائے عز و جل کی نعمتوں کا معترف ہوں میںمجھے اقرار ہے اس نے زمیں کو ایسے پھیلایاکہ جیسے بستر کم خواب ہو دیبا و مخمل ہومجھے اقرار ہے یہ خیمۂ افلاک کا سایہاسی کی بخششیں ہیں اس نے سورج چاند تاروں کوفضاؤں میں سنوارا اک حد فاصل مقرر کیچٹانیں چیر کر دریا نکالے خاک اسفل سےمری تخلیق کی مجھ کو جہاں کی پاسبانی دیسمندر موتیوں مونگوں سے کانیں لعل و گوہر سےہوائیں مست کن خوشبوؤں سے معمور کر دی ہیںوہ حاکم قادر مطلق ہے یکتا اور دانا ہےاندھیرے کو اجالے سے جدا کرتا ہے خود کو میںاگر پہچانتا ہوں اس کی رحمت اور سخاوت ہےاسی نے خسروی دی ہے لئیموں کو مجھے نکبتاسی نے یاوہ گویوں کو مرا خازن بنایا ہےتونگر ہرزہ کاروں کو کیا دریوزہ گر مجھ کومگر جب جب کسی کے سامنے دامن پسارا ہےیہ لڑکا پوچھتا ہے اخترالایمان تم ہی ہو
اس بھوک کے دکھ کی دنیا میںیہ کیسا سکھ کا سپنا ہےوہ کس دھرتی کے ٹکڑے ہیںیہ کس دنیا کا حصہ ہے۵ہم جس آدم کے بیٹے ہیںیہ اس آدم کا بیٹا ہےیہ آدم ایک ہی آدم ہےیہ گورا ہے یا کالا ہےیہ دھرتی ایک ہی دھرتی ہےیہ دنیا ایک ہی دنیا ہےسب اک داتا کے بندے ہیںسب بندوں کا اک داتا ہےکچھ پورب پچھم فرق نہیںاس دھرتی پر حق سب کا ہے۶یہ تنہا بچہ بے چارہیہ بچہ جو یہاں بیٹھا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books