افسانے
اردو افسانے کی عمر بہت زیادہ تو نہیں لیکن چھوٹے سے عرصے میں ہی افسانہ اردو ادب میں ایک اہم ترین صنف کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اولین افسانہ نگاروں راشدالخیری، سجاد حیدر یلدرم اور پریم چند سے لے لر منٹو، عصمت، بیدی اور کرشن چندر تک اور پھر ہمارے آج کے دور تک ہزاروں تخلیق کاروں نے اس صنف کو اپنے تخلیقی اظہار کا ذریعہ بنایا ہے اور اس صنف کو مالا مال کیا ہے۔ اس طرح اردو زبان میں بے شمار بہترین افسانے سامنے آئے ہیں۔ ریختہ پر ہماری کوشش رہی کہ اردو افسانے کے اس بے مثال ذخیرے کو آپ کی دسترس میں لایا جایے۔ ہماری اس کوشش کے نتیجے میں یہاں آپ اردو میں لکھی گئیں ہزاروں بہترین اور مقبول کہانیاں پڑھ سکتے ہیں۔
پاکستان کے ممتاز ترین افسانہ نگاروں میں شامل، اساطیری فضا کی حامل کہانیوں کے لیے معروف۔
خواتین کے مسائل کو موضوع بنانے والی ممتاز افسانہ نگار،اپنے افسانے ’پارسا بی بی کا بگھار ‘ کے لیےمعروف۔
کہانی کار، کالم نگار اور مصنف۔ کمپوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت جیسے موضوعات پر بھی متعدد کتابیں تحریر کیں