کونسا نام دیں ایسی برسات کو جس کے دامن میں پانی بھی ہے آگ بھی
ہوک اٹھتی رہی روح جلتی رہی دل پگھلتا رہا اشک ڈھلتے رہے
-
موضوعات : آگاور 2 مزید
سب کو دل کے داغ دکھائے ایک تجھی کو دکھا نہ سکے
تیرا دامن دور نہیں تھا ہاتھ ہمیں پھیلا نہ سکے
-
موضوعات : داغاور 2 مزید
ہم نے غم بھر لئے ہیں دامن میں
جب میسر کوئی خوشی نہ ہوئی
-
موضوعات : غماور 1 مزید
تم اپنے چاک دامن کی خبر لو
مرا بوسیدہ پیراہن نہ دیکھو
مدت سے نم ہے دامن آخر دکھائیں کس کو
اک روز ہو گئی تھی برسات میرے حق میں