Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ذرائع آمد و رفت پر اشعار

رات تھی جب تمہارا شہر آیا

پھر بھی کھڑکی تو میں نے کھول ہی لی

شارق کیفی

صبح کاذب کی ہوا میں درد تھا کتنا منیرؔ

ریل کی سیٹی بجی تو دل لہو سے بھر گیا

منیر نیازی

کرنا ہے سفر مجھ کو اسی بس سے لٹک کر

جس شہر بھی جائے مری تقدیر بھٹک کر

احمد زوہیب

واپسی پر دوسری بس میں اسے دیکھا گیا

ساتھ والی سیٹ پر تھا وہ مری جاتے ہوئے

شعیب مجیب

سواری صرف اک اتری ہے اور میں

بھری گاڑی میں تنہا رہ گیا ہوں

مہر فام

دوستی کی چلتی گاڑی سے اتر جاتے ہیں لوگ

اور اپنا منہ بھی آگے کی طرف رکھتے نہیں

ظہیر مفتی

بس کا سفر تھا زندگی جس میں شریک تو بھی تھا

جانے کب آنکھ لگ گئی جانے تو کب اتر گیا

منظر مفتی

چاہے اپنے گھر کا ہی گیرج ہو

گاڑی اپنی لاک ہونی چاہیے

خبیب ناسف

رات ڈھلنے کو ہے اور آخری گاڑی والا

مجھ سے کہتا ہے کہ تجھ کو بھی کہیں جانا ہے

اختر عثمان

آپ کا اس سے واسطہ کھڑکی سے دیکھنے کا ہے

مجھ کو تو دیجے راستہ میرا تو شہر آ گیا

شبیر حسن

تمہارے شہر کو جاتے یہ لاریوں والے

صدا لگاتے نہیں مجھ پہ طنز کرتے ہیں

علی عباس شاہ

ریل کے زور و شور سے سارا مکاں لرز گیا

اوس الگ نہ ہو سکی کھلتے ہوئے گلاب سے

ظفر اقبال

اچھا بھلا رواں تھا تری یاد کی طرف

پھر یوں ہوا کہ ریل کا کانٹا بدل گیا

اکرام عارفی

ساتھ والی نشست خالی ہوئی

راستے میں اتر گیا مرا دل

عنبرین صلاح الدین
بولیے