- کتاب فہرست 181395
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1877
طب794 تحریکات284 ناول4119 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1404
- دوہا65
- رزمیہ97
- شرح174
- گیت87
- غزل944
- ہائیکو12
- حمد35
- مزاحیہ37
- انتخاب1505
- کہہ مکرنی6
- کلیات640
- ماہیہ18
- مجموعہ4538
- مرثیہ362
- مثنوی775
- مسدس53
- نعت497
- نظم1129
- دیگر65
- پہیلی17
- قصیدہ176
- قوالی19
- قطعہ55
- رباعی273
- مخمس18
- ریختی12
- باقیات27
- سلام32
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ73
- واسوخت24
جگن ناتھ آزاد کے اشعار
جگن ناتھ آزادکنارے ہی سے طوفاں کا تماشا دیکھنے والے
کنارے سے کبھی اندازۂ طوفاں نہیں ہوتا
جگن ناتھ آزادابتدا یہ تھی کہ میں تھا اور دعویٰ علم کا
انتہا یہ ہے کہ اس دعوے پہ شرمایا بہت
جگن ناتھ آزادنیند کیا ہے ذرا سی دیر کی موت
موت کیا کیا ہے تمام عمر کی نیند
جگن ناتھ آزادسکون دل جہان بیش و کم میں ڈھونڈنے والے
یہاں ہر چیز ملتی ہے سکون دل نہیں ملتا
جگن ناتھ آزادہم نے برا بھلا ہی سہی کام تو کیا
تم کو تو اعتراض ہی کرنے کا شوق تھا
جگن ناتھ آزادمیں کیا کروں کہ ضبط تمنا کے باوجود
بے اختیار لب پہ ترا نام آ گیا
جگن ناتھ آزادڈھونڈھنے پر بھی نہ ملتا تھا مجھے اپنا وجود
میں تلاش دوست میں یوں بے نشاں تھا دوستو
جگن ناتھ آزاداللہ رے بے خودی کہ ترے گھر کے آس پاس
ہر در پہ دی صدا ترے در کے خیال میں
-
موضوع : بے خودی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
جگن ناتھ آزادبہار آئی ہے اور میری نگاہیں کانپ اٹھیں ہیں
یہی تیور تھے موسم کے جب اجڑا تھا چمن اپنا
جگن ناتھ آزادبہار آتے ہی ٹکرانے لگے کیوں ساغر و مینا
بتا اے پیر مے خانہ یہ مے خانوں پہ کیا گزری
جگن ناتھ آزادتمہیں کچھ اس کی خبر بھی ہے اے چمن والو
سحر کے بعد نسیم سحر پہ کیا گزری
جگن ناتھ آزاداس سے زیادہ دور جنوں کی خبر نہیں
کچھ بے خبر سے آپ تھے کچھ بے خبر سے ہم
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
جگن ناتھ آزاداک بار اگر قفس کی ہوا راس آ گئی
اے خود فریب پھر ہوس بال و پر کہاں
جگن ناتھ آزادچلتے رہے ہم تند ہواؤں کے مقابل
آزادؔ چراغ تہ داماں نہ رہے ہم
جگن ناتھ آزادمیں دل میں ان کی یاد کے طوفاں کو پال کر
لایا ہوں ایک موج تغزل نکال کر
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
جگن ناتھ آزادتری دوری کا مجھ کو غم نہیں ہے
کہ فرقت میں بھی لذت کم نہیں ہے
جگن ناتھ آزاداصل میں ہم تھے تمہارے ساتھ محو گفتگو
جب خود اپنے آپ سے ہم گفتگو کرتے رہے
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets
-
ادب اطفال1877
-