رکشا بندھن پر شعر
راکھی کی ڈور سے بندھی خوبصورت شاعری
بندھن سا اک بندھا تھا رگ و پے سے جسم میں
مرنے کے بعد ہاتھ سے موتی بکھر گئے
-
موضوعات: رکشا بندھناور 2 مزید
راکھیاں لے کے سلونوں کی برہمن نکلیں
تار بارش کا تو ٹوٹے کوئی ساعت کوئی پل
-
موضوع: رکشا بندھن
کسی کے زخم پر چاہت سے پٹی کون باندھے گا
اگر بہنیں نہیں ہوں گی تو راکھی کون باندھے گا
-
موضوع: رکشا بندھن
زندگی بھر کی حفاظت کی قسم کھاتے ہوئے
بھائی کے ہاتھ پے اک بہن نے راکھی باندھی
-
موضوع: رکشا بندھن
بہن کی التجا ماں کی محبت ساتھ چلتی ہے
وفائے دوستاں بہر مشقت ساتھ چلتی ہے
-
موضوعات: رکشا بندھناور 1 مزید