امان علی خان کے اشعار
غموں کو بیچ رہا ہوں میں اس لئے شاید
کہا تھا باپ نے پیسہ بہت ضروری ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
خوش نصیبی ہے تمہاری سر پہ ہے جو ماں کا ہاتھ
ہم یتیموں کو پتہ ہے یہ دعا کیا چیز ہے
کچھ دیر تو ڈرے تری جادوگری سے ہم
پھر دیکھنے لگے تجھے سنجیدگی سے ہم
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
شب غم کی یوں بھی میں کرتا ہوں عزت
یہ شب عمر میں مجھ سے کافی بڑی ہے
سب یار سوچتے تھے رہے گا وہی سماں
اک میں ہی بس بچا ہوں کوئی سو پچاس میں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
اک دن دل ناداں کو سمجھ آئے گا سب کچھ
عیار نہیں ہے مگر اندھا بھی نہیں ہے
میں نے دفنائے والدین اپنے
مجھ سے پوچھو کہ حوصلہ کیا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
دھوئیں نے بھینچ دی چیخیں تبھی پتہ یہ چلا
کہ گھر میں ایک دریچہ بہت ضروری ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
اس نے رکھا تھا ہاتھ ساحل پر
تب سے دریا میں بھی شرارے ہیں
ساتھ جب چھوڑ گئے میرا تم اے کوزہ گر
خود کو مجبوری میں پھر خود ہی تراشا میں نے
مجھے پتہ ہے اسی نے چلائی ہے گولی
نہیں ہے دشت میں صیاد دوسرا کوئی
اب آستین کے سانپوں سے دور رہنا ہے
اسے کہو نہ کرے فون بار بار مجھے