Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ambarin Salahuddin's Photo'

عنبرین صلاح الدین

پاکستان

نئی نسل کی اہم شاعرہ، اپنی نظموں کے لیے معروف

نئی نسل کی اہم شاعرہ، اپنی نظموں کے لیے معروف

عنبرین صلاح الدین کے اشعار

الجھتی جاتی ہیں گرہیں ادھورے لفظوں کی

ہم اپنی باتوں کے سارے اگر مگر کھولیں

اک منظر میں اک دھندلے سے عکس میں چھپ کے رو لیں

ہم کس خواب میں آنکھیں موندیں کس میں آنکھیں کھولیں

آپ کہیں تو تین زمانے ایک ہی لہر میں بہہ نکلیں

آپ کہیں تو ساری باتوں میں ایسی آسانی ہے

تم جو چاہو تو رک بھی سکتا ہے

ورنہ کس سے رکا ہے آدھا دن

بہت سے لفظ دستک دے رہے تھے

سکوت شب میں رستہ کھل رہا تھا

میری حیرت مری وحشت کا پتہ پوچھتی ہے

دیکھیے کون کسے پہلے رسائی دے گا

جانے کس خواب کی حیرت نے جگائے رکھا

پھر مری حسرت ناکام نے دیکھا اس کو

ریت ہے سورج ہے وسعت ہے تنہائی

لیکن ناں اس دل کی خام خیالی جائے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے