گیانندر وکرم کے اشعار
پیالہ زہر کا لائے ہو پینے کیوں نہیں دیتے
مرے مرنے پہ رونا ہے تو جینے کیوں نہیں دیتے
وصل کے دوچار لمحے روز گن گن دیکھنا
رہ گیا تھا زندگی میں کیا یہی دن دیکھنا
خواب میں چوما تھا تم نے اور تب سے آج تک
گھیر لیتی ہیں مجھے ہر گلستاں کی تتلیاں
دن بہ دن روگ یہ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے
دن بہ دن تو مری بنیاد ہوئی جاتی ہے
تیرے کاندھے پہ محبت کا ٹکا ہے پرچم
جان بے شک نہ رہے ہار نہ ہونے پائے
چار دیواریں تماشہ دیکھتی ہیں روز رات
ناچتی ہے زندگی اور تاکتا رہتا ہوں میں