Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Komal Joya's Photo'

کومل جوئیہ

1983 | خانیوال, پاکستان

پاکستان کی نئی نسل کی شاعرہ

پاکستان کی نئی نسل کی شاعرہ

کومل جوئیہ کے اشعار

منسوب چراغوں سے طرفدار ہوا کے

تم لوگ منافق ہو منافق بھی بلا کے

میں خاندان کی پابندیوں سے واقف تھی

خدا کا شکر ہے اس شخص نے وفا نہیں کی

اندھیرے کمرے میں رقص کرتی رہے گی وحشت

اور ایک کونے میں پارسائی پڑی رہے گی

اب کسی اور طرف بات گھمانے والے

میں سمجھتی ہوں تری بات کا مطلب سمجھے

سوال کون اٹھائے گا منصفوں پہ حضور

بری ہوئے سبھی مجرم گواہ قید میں ہے

ایک دن تجھ کو اچانک یہ خبر آئے گی

تیرے بیمار شفا یاب نہیں ہو پائے

Recitation

بولیے