Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Riyaz Latif's Photo'

ریاض لطیف

1964 | پونے, انڈیا

ممتاز مابعد جدید شاعر۔ گجرات میں مقیم

ممتاز مابعد جدید شاعر۔ گجرات میں مقیم

ریاض لطیف کے اشعار

زمین پھیل گئی ہے ہماری روح تلک

جہاں کا شور اب اندر سنائی دیتا ہے

یہیں پر ختم ہونی چاہیئے تھی ایک دنیا

یہیں سے بات کا آغاز ہونا چاہیئے تھا

کسی نے ہم کو عطا نہیں کی ہماری گردش ہے اپنی گردش

خود اپنی مرضی سے اس جہاں کی رگوں میں گرداب ہم ہوئے ہیں

خدا کی خموشی میں شاید ہو اس کا وجود

زمانہ ہوا نام اپنا پکارے ہوئے

کبھی تو منظروں کے اس طلسم سے ابھر سکوں

کھڑا ہوں دل کی سطح پر خود اپنے انتظار میں

بس لہو کی بوند تھی احساس میں

پھر اگایا دشت نے اک سر نیا

بعد میں رکھے سرابوں کے دیاروں میں قدم

پہلے وہ سانس کی سرحد پہ تو آ کر دیکھے

Recitation

بولیے