aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عمارت"
وہ جو تعمیر ہونے والی تھیلگ گئی آگ اس عمارت میں
تجھ گماں پر جو عمارت کی تھیسوچتا ہوں کہ میں ڈھا دوں اس کو
طلسم گنبد گردوں کو توڑ سکتے ہیںزجاج کی یہ عمارت ہے سنگ خارہ نہیں
ہم کو انفاس کی اپنے ہے عمارت کرنیاس عمارت کی لبوں پر ترے بنیاد رکھیں
کبھی کبھی کوئی انسان ایسا لگتا ہےپرانے شہر میں جیسے نئی عمارت ہے
مذہبی مزدور سب بیٹھے ہیں ان کو کام دوایک عمارت شہر میں کافی پرانی اور ہے
ترے احساس کی اینٹیں لگی ہیں اس عمارت میںہمارا گھر ترے گھر سے کبھی اونچا نہیں ہوگا
کیوں ترے ساتھ رہیں عمر بسر ہونے تکہم نہ دیکھیں گے عمارت کو کھنڈر ہونے تک
ہنسی معصوم سی بچوں کی کاپی میں عبارت سیہرن کی پیٹھ پر بیٹھے پرندے کی شرارت سی
شکستگی میں بھی کیا شان ہے عمارت کیکہ دیکھنے کو اسے سر اٹھانا پڑتا ہے
وہ کہیں جان نہ لے ریت کا ٹیلہ ہوں میںمیرے کاندھوں پہ ہے تعمیر عمارت اس کی
اب جہاں تیری امارت کی حدیں ملتی ہیںایک بڑھیا کا مکاں تھا اسی جاگیر کے ساتھ
وہ کبھی نہ بن سکی ہے وہ کبھی نہ بن سکے گیکسی دل کی جو عمارت تری بے رخی نے ڈھا دی
باقی تو مکمل ہے تمنا کی عمارتاک گزرے ہوئے وقت کا شیشہ نہیں ملتا
خوب صورت ہے صرف باہر سےیہ عمارت بھی آدمی سی ہے
بلندی دیر تک کس شخص کے حصے میں رہتی ہےبہت اونچی عمارت ہر گھڑی خطرے میں رہتی ہے
دیدنی ہے شکستگی دل کیکیا عمارت غموں نے ڈھائی ہے
کیا خوب ہیں ہماری ترقی پسندیاںزینے بنا لیے کوئی اوپر نہیں گیا
ہمارے سائے بھی رستے میں چھوڑ جاتے ہےہمارا ساتھ نبھانے کی ضد نہیں کرتے
مری فطرت کسی کا بھی تعاون لے نہیں سکتیعمارت اپنے غم خانے کی میں تنہا بناتا ہوں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books