aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سارنگی"
اس کی اک آواز سے شرمایا سنگیتسارنگی کا سوز کیا کیا ستار کا ساز
بانسری کی وہی آواز سناتے ہیں مجھےڈھول بھی پیانو بھی سارنگی بھی شہنائی بھی
جشن مناؤ رونے والے گریہ بھول کے مست رہیںسارنگی کے تیر سماعت میں امشب پیوست رہیں
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیابات تو صرف اک رات کی تھی مگر انتظار آپ کا عمر بھر کر لیا
پریشاں رات ساری ہے ستارو تم تو سو جاؤسکوت مرگ طاری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
روح کو بھی مزا محبت کادل کی ہم سائیگی سے ملتا ہے
ہے وہ یک سر سپردگی تو بھلابد حواسی کہاں سے آتی ہے
گرچہ پہلا سا اجتناب نہیںپھر بھی کم کم سپردگی ہے ابھی
سر سے پا تک سپردگی کی اداایک انداز ترکمانی بھی
اب اتنی سادگی لائیں کہاں سےزمیں کی خیر مانگیں آسماں سے
سادگی پر اس کی مر جانے کی حسرت دل میں ہےبس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کف قاتل میں ہے
یہ نصیرؔ شام سپردگی کی اداس اداس سی روشنیبہ کنار گل ذرا دیکھنا یہ تمہی ہو یا کوئی اور ہے
میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیاعمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیا
شام ہوتی ہے تو یاد آتی ہے ساری باتیںوہ دوپہروں کی خموشی وہ ہماری باتیں
ساری دنیا کے غم ہمارے ہیںاور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں
سپردگی کا یہ عالم بھی کیا قیامت ہےسمٹ کے یوں تیرا آ جانا میری باہوں میں
شب نشاط مبارک تجھے یہ ماہ و نجومسحر بہت ہے مری کم ستارگی کے لیے
ساری حیرت ہے مری ساری ادا اس کی ہےبے گناہی ہے مری اور سزا اس کی ہے
تنکا تنکا کانٹے توڑے ساری رات کٹائی کیکیوں اتنی لمبی ہوتی ہے چاندنی رات جدائی کی
وہ حسیں بیٹھا تھا جب میرے قریبلذت ہم سائیگی تھی میں نہ تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books