aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قرآن"
محمد بھی ترا جبریل بھی قرآن بھی تیرامگر یہ حرف شیریں ترجماں تیرا ہے یا میرا
سید اٹھے جو گزٹ لے کے تو لاکھوں لائےشیخ قرآن دکھاتے پھرے پیسا نہ ملا
قسم بھی کھائی تھی قرآن بھی اٹھایا تھاپھر آج ہے وہی انکار دیکھتے جاؤ
منہ زبانی قرآن پڑھتے تھےپہلے بچے بھی کتنے بوڑھے تھے
مل مجھ سے اے پری تجھے قرآن کی قسمدیتا ہوں تجھ کو تخت سلیمان کی قسم
قرآن کا مفہوم انہیں کون بتائےآنکھوں سے جو چہروں کی تلاوت نہیں کرتے
پڑھتا ہوں جب اس کو تو ثنا کرتا ہوں رب کیانسان کا چہرہ ہے کہ قرآن کا پارہ
تیرا رخ مخطط قرآن ہے ہمارابوسہ بھی لیں تو کیا ہے ایمان ہے ہمارا
اک حرف بھی تحریف زدہ ہو تو دکھائےلے آئے اٹھا کر کوئی قرآن کہیں کا
اس واسطے مسلم کی فطرت میں محبت ہےدیتا ہے سبق اس کو قرآن محبت کا
مت مانیو کہ ہوگا یہ بے درد اہل دیںگر آوے شیخ پہن کے جامہ قرآن کا
جانے اس شہر کا معیار صداقت کیا ہےبت بھی ہاتھوں میں لیے پھرتے ہیں قرآن یہاں
تیرا دیوان ہے کیا سامنے ان کے ناسخؔجو کہ قرآن پہ ایراد کیا کرتے ہیں
بنوں کونسل میں اسپیکر تو رخصت قرأت مصریکروں کیا ممبری جاتی ہے یا قرآن جاتا ہے
کی نظر روئے کتابی پہ تو کچھ دل ٹھہرامکتب شوق بھی قرآن کی منزل ٹھہرا
دوسرا عشق مری جان نہیں کر سکتایہ ترا حافظ قرآن نہیں کر سکتا
کر رہا ہوں نظم اے سیمابؔ قرآن مجیداور یہ کیا ہے اگر تائید یزدانی نہیں
پیش بینی ہے یہ الہام کے آئینے کیعکس قرآن کا انجیل میں آیا ہوا ہے
وہ روئے کتابی تو ہے قرآن ہماراکہتے ہیں جسے عشق ہے ایمان ہمارا
قرآن تو پڑھتے ہیں کئی لوگ یہاں ہجرؔہر شخص مگر صاحب قرآن نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books