aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مسجدیں"
حاکم شہر یہ بھی کوئی شہر ہےمسجدیں بند ہیں مے کدہ تو چلے
خموشی اوڑھ کے سوئی ہیں مسجدیں ساریکسی کی موت کا اعلان بھی نہیں ہوتا
لائی پھر اک لغزش مستانہ تیرے شہر میںپھر بنیں گی مسجدیں مے خانہ تیرے شہر میں
مسجدیں ہیں نمازیوں کے لیےاپنے گھر میں کہیں خدا رکھنا
مسجدیں شہر کی اے پیر مغاں خالی ہیںمے کدے میں تو جماعت کی جماعت آئی
مسجدیں سب کو بلاتی ہیں بھلائی کی طرفآئیں نہ آئیں پکارے تو سبھی جائیں گے
پاک باز رندوں کو اور ہم کہاں ڈھونڈھیںمسجدیں بھی سونی ہیں مے کدہ بھی خالی ہے
مسجدیں ترستی ہیں اس طرف اذانوں کواس طرف شوالوں میں رہ گئے صنم تنہا
مندر بھی صاف ہم نے کئے مسجدیں بھی پاکمشکل یہ ہے کہ دل کی صفائی نہ ہو سکی
لاؤ مے خانے ہی میں کاٹ نہ دیں اتنی راتمسجدیں ہو گئیں معمور یہ معمور نہیں
دل کی اپنی سب مرادیں پیارے رب سے مانگ لوکھل گئے رب کے خزانے ماہ رمضاں آ گیا
ہر اک کو ہے اب انس اسی بت کی گلی سےویران ہوئیں مسجدیں سونے ہیں کلیسے
نہ مسجدیں نہ شوالے تلاش کرتے ہیںیہ بھوکے پیٹ نوالے تلاش کرتے ہیں
اک دن جو فرحتؔ احساس اٹھا نماز پڑھنےدیکھا کہ مسجدیں خود بت خانہ ہو رہی ہیں
یہ بت کدہ یہ کلیسا یہ مسجدیں یہ حرمیہ سب فریب ہیں اور ایک سنگ در کے فریب
کس قدر خوش فہم تھے جو لوگ اگلے وقت میںمسجدیں بنوا دیا کرتے تھے بت خانوں کے ساتھ
مذہبی باتوں کے پیچھے بھائی بھائی لڑ رہےمسجدیں تنہا ہوئیں مندر اکیلا رہ گیا
مسجدیں ٹوٹی پڑی ہیں صومعے ویران ہیںیاد حق میں ایک دو دلہائے سوزاں ہوں تو کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books