aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پسینے"
پسینے بانٹتا پھرتا ہے ہر طرف سورجکبھی جو ہاتھ لگا تو نچوڑ دوں گا اسے
بھری دوپہر کا کھلا پھول ہےپسینے میں لڑکی نہائی ہوئی
یہ ماتھے پر پسینے کی جو لرزش تم نے دیکھییہ اک چہرے پہ لا حاصل مشقت رو رہی ہے
بڑی عجیب سی حدت ہے اس کی یادوں میںاگر میں چھو لوں پسینے سے تر بہ تر ہو جاؤں
پھول جاگے ہیں کہیں تیرے بدن کی ماننداوس مہکی ہے کہیں تیرے پسینے کی طرح
ساری چمک ہمارے پسینے کی ہے جنابورثے میں ہم کو کوئی بھی زیور نہیں ملا
وہ ساتھ سونا کسی کا وہ گرم جوشی ہائےنمی وہ جسم کی چولی وہ تر پسینے سے
سحر لگتا ہے پسینے میں نہایا ہوا جسمیہ عجب نیند میں ڈوبی ہوئی بے داری ہے
اس لیے سب سے الگ ہے مری خوشبو عامیؔمشک مزدور پسینے میں لیے پھرتا ہوں
صفائی تھی سچائی تھی پسینے کی کمائی تھیہمارے پاس ایسی ہی کئی کمیاں رہیں بابا
پسینے پسینے ہوئے جا رہے ہویہ بولو کہاں سے چلے آ رہے ہو
میں خون بہا کر بھی ہوا باغ میں رسوااس گل نے مگر کام پسینے سے نکالا
محنت سے مل گیا جو سفینے کے بیچ تھادریائے عطر میرے پسینے کے بیچ تھا
مرے دکھ تک مرے خوں اور پسینے کی کمائی ہیںتمہیں کیوں میری محنت کا ثمر اچھا نہیں لگتا
ہم پسینے میں شرابور تھے اور دور کہیںایسے لگتا ہے کہیں تخت ہوا پر کوئی تھا
مشقت کی بدولت ہی جبینوں پرپسینے کا ہر اک قطرہ چمکتا ہے
میں یہاں دھوپ میں تپ رہا ہوں مگروہ پسینے میں ڈوبا ہوا کون ہے
مجھے دل سے بھلایا جا رہا ہےپسینے پر پسینا آ رہا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books