aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کاش"
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوںکاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
کاش کوئی ہم سے بھی پوچھےرات گئے تک کیوں جاگے ہو
عاشق ہوں پہ معشوق فریبی ہے مرا کاممجنوں کو برا کہتی ہے لیلیٰ مرے آگے
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکرکاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی
کھیل سمجھا ہے کہیں چھوڑ نہ دے بھول نہ جائےکاش یوں بھی ہو کہ بن میرے ستائے نہ بنے
اب اپنے طور ہی میں نہیں تم سو کاش کہخود میں خود اپنا طور کوئی دم ملے تمہیں
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیاآ رہا ہے مرے گمان میں کیا
دل دھڑکتا ہے سفر کے ہنگامکاش پھر کوئی بلانے آئے
کوئی فتنہ تا قیامت نہ پھر آشکار ہوتاترے دل پہ کاش ظالم مجھے اختیار ہوتا
کاش صندل سے مری مانگ اجالے آ کراتنے غیروں میں وہی ہاتھ جو اپنا دیکھوں
میں ترک تعلق پر زندہ ہوں سو مجرم ہوںکاش اس کے لیے جیتا اپنے لیے مر جاتا
کاش ہم کو بھی ہو نصیب کبھیعیش دفتر میں گنگنانے کا
تو بھی خوشبو ہے مگر میرا تجسس بے کاربرگ آوارہ کی مانند ٹھکانے میرے
کانچ کے پار ترے ہاتھ نظر آتے ہیںکاش خوشبو کی طرح رنگ حنا کا ہوتا
یہ سجا سجایا گھر ساتھی مری ذات نہیں مرا حال نہیںاے کاش کبھی تم جان سکو جو اس سکھ نے آزار دیا
کیوں کھل گئے لوگوں پہ مری ذات کے اسراراے کاش کہ ہوتی مری گہرائی ذرا اور
رقص صبا کے جشن میں ہم تم بھی ناچتےاے کاش تم بھی آ گئے ہوتے صبا کے ساتھ
منظر اک بلندی پر اور ہم بنا سکتےعرش سے ادھر ہوتا کاش کے مکاں اپنا
خاکساری کے لیے گرچہ بنایا تھا مجھےکاش خاک در جانانہ بنایا ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books