aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہلاہل"
اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی نا خوشمیں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
مینائے نہہ فلک ہے کہاں بادۂ نشاطشیشے ہیں یہ تو زہر ہلاہل کے چار پانچ
غیروں سے شکر لب سخن تلخ بھی تیراہر چند ہلاہل ہو گوارا نہ کریں گے
اے ہمدم آہ تلخی ہجراں سے دم نہیںگرتا ہے دیکھ جام ہلاہل کو تھامنا
آب حیواں ہے کہیں زہر ہلاہل ہے کہیںتلخ گوئی آپ کی شیری زبانی آپ کی
بہ نام لالہ رخاں کچھ تو زہر غم پی لیںترے لبوں میں ہلاہل شراب جیسا ہے
کتنی عجب تقسیم تبسمؔ کرتی ہے یہ دنیا بھیمیرا حصہ زہر ہلاہل امرت دھارے اس کے تھے
بن کے سقراط جیو تجربہ اپنا ہے یہیزندگی زہر ہلاہل کے سوا کچھ بھی نہیں
کہیں طوق و سلاسل ہیں کہیں زہر ہلاہل ہےمجھے ہر آزمائش میں الٰہی سرخ رو رکھنا
کل رات تیرے غم نے لگائی تھی پھر سبیلکل رات ہم نے زہر ہلاہل پیا بہت
یابس کہیں مرطوب کہیں گرم کہیں سردمصری میں کہیں زہر ہلاہل میں سنا ہے
دو گھونٹ پلا دے کوئی مے ہو کہ ہلاہلوہ تشنہ لبی ہے کہ بدن ٹوٹ رہا ہے
میں زہر ہلاہل کا قائل تو نہیں لیکنناصور جگر لے کر جاؤں تو کہاں جاؤں
مقام دار سے گزرو تو زندگی پاؤپیو جو زہر ہلاہل سرور آ جائے
اس کا ہر ہر گھونٹ تھا زہر ہلاہل سے سوازندگی کو چشمۂ آب بقا سمجھا تھا میں
شامل ہیں تلخیاں بھی حلاوت کے ساتھ ساتھیہ زندگی ہے زہر ہلاہل نہ قند ہے
قائمؔ ہے کیا ہلاہل و آب خضر پہ حصرآ جائے بزم دست میں جو کچھ سو کیجے نوش
تریاک کے کوزے میں بھرا زہر ہلاہلاللہ رے مے خانۂ مغرب کی مئے ناب
خون قانون نمک زہر ہلاہل کے سواآپ بتلائیے اس شہر میں سستا کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books