aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "उजाला"
دور کے چاند کو ڈھونڈو نہ کسی آنچل میںیہ اجالا نہیں آنگن میں سمانے والا
مرے راستوں میں اجالا رہادیے اس کی آنکھوں میں جلتے رہے
اندھیرا ذہن کا سمت سفر جب کھونے لگتا ہےکسی کا دھیان آتا ہے اجالا ہونے لگتا ہے
عظمتیں اپنے چراغوں کی بچانے کے لیےہم کسی گھر میں اجالا نہیں ہونے دیتے
اتنی روشن ہے تری صبح کہ ہوتا ہے گماںیہ اجالا تو کسی دیدۂ نمناک سے ہے
سورج ہمارے گھر نہیں آیا تو کیا ہوادو چار آنگنوں میں اجالا ہوا تو ہے
یہ ذرا دور پہ منزل یہ اجالا یہ سکوںخواب کو دیکھ ابھی خواب کی تعبیر نہ دیکھ
بھرے ہیں رات کے ریزے کچھ ایسے آنکھوں میںاجالا ہو تو ہم آنکھیں جھپکتے رہتے ہیں
تمہاری یاد سے دل میں اجالا ہونے لگتا ہےتمہیں جب گنگناتا ہوں تو راتیں بھیگ جاتی ہیں
پربتوں کے پیڑوں پر شام کا بسیرا ہےسرمئی اجالا ہے چمپئی اندھیرا ہے
عمر بھر روئے فقط اس دھن میںرات بھیگی تو اجالا ہوگا
تیرگی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے آخر میاںسرخ پرچم کو جلا کر ہی اجالا کر دیا
اس اندھیرے میں تو ٹھوکر ہی اجالا دے گیرات جنگل میں کوئی شمع جلانے سے رہی
کیوں نہ ہو تیری محبت سے منور جان و دلشمع جب روشن ہوئی گھر میں اجالا کر دیا
صبح دم سرخ اجالا ہے کھلے پانی میںچاند کی لاش کہیں سے بھی ابھر سکتی ہے
ڈر ہے لپک نہ لے مجھے میری اداسیاںتم مسکرا کے مجھ میں اجالا کیا کرو
قسمت کے کھلونے ہیں اجالا کہ اندھیرادل شعلہ طلب تھا سو بہرحال جلی ہوں
اجالا دے چراغ رہ گزر آساں نہیں ہوتاہمیشہ ہو ستارا ہم سفر آساں نہیں ہوتا
کوئی آیا ہے ضرور اور یہاں ٹھہرا بھی ہےگھر کی دہلیز پہ اے نورؔ اجالا ہے بہت
شمع کیا شمع کا اجالا کیادن چڑھے سامنا کرے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books