aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कतरे"
دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگدیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہوتے تک
کوئی اپنی ہی نظر سے تو ہمیں دیکھے گاایک قطرے کو سمندر نظر آئیں کیسے
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
قطرے وہ کچھ بھی پائیں یہ ممکن نہیں وسیمؔبڑھنا جو چاہتے ہیں سمندر کشی کے ساتھ
پونچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینئ حسن کو بڑھنے دوسنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہمبچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
بصیرت مجھ میں ہے نایابؔ ایسیمیں ہر قطرے میں گوہر دیکھتا ہوں
دنیا کی طلب ہے تو قناعت ہی نہ کرناقطرے ہی سے خوش ہو تو سمندر نہ ملے گا
یہی قطرہ جو دم اپنا دکھانے پر اتر آتےسمندر ایسی من مانی تجھے کرنے نہیں دیتے
مری بے زبان آنکھوں سے گرے ہیں چند قطرےوہ سمجھ سکیں تو آنسو نہ سمجھ سکیں تو پانی
جس کے ہر قطرے سے رگ رگ میں مچلتا تھا لہوپھر وہی اک شے پلا دے زندگی اے زندگی!
تو بھی دل کو ایک خوں کی بوند سمجھا ہے فرازؔآنکھ اگر ہوتی تو قطرے میں سمندر دیکھتا
کہاں قطرہ کی غم خواری کرے ہےسمندر ہے اداکاری کرے ہے
دریا میں یوں تو ہوتے ہیں قطرے ہی قطرے سبقطرہ وہی ہے جس میں کہ دریا دکھائی دے
جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہوںوہیں ڈوبا ہوا پایا گیا ہوں
ایک ایک قطرہ کا مجھے دینا پڑا حسابخون جگر ودیعت مژگان یار تھا
بے صدف کتنے ہی دریاؤں سے کچھ بھی نہ ہوابوجھ قطرے کا تھا ایسا کہ سمندر سے اٹھا
تشنگی تجھ کو بجھانا مجھے منظور نہیںورنہ قطرہ کی ہے کیا بات میں دریا دے دوں
چند قطرے رہ گئے تھے آنکھ میںوہ بھی دریا کی روانی ہو گئے
یہ زمانہ ہے صحرا صفت ہم نشیں چند قطرے بھی اس سے نہ مل پائیں گےدیکھ تو مجھ سے کہہ کر کسی روز تو تیری خاطر سمندر اٹھا لاؤں گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books