aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "काफ़िर"
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
سورج میں لگے دھبا فطرت کے کرشمے ہیںبت ہم کو کہیں کافر اللہ کی مرضی ہے
فراقؔ اکثر بدل کر بھیس ملتا ہے کوئی کافرکبھی ہم جان لیتے ہیں کبھی پہچان لیتے ہیں
افسردگی و ضعف کی کچھ حد نہیں اکبرؔکافر کے مقابل میں بھی دیں دار نہیں ہوں
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
کعبے میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافربت خانے میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے
طاق ابرو میں صنم کے کیا خدائی رہ گئیاب تو پوجیں گے اسی کافر کے بت خانے کو ہم
وہ گلی ہے اک شرابی چشم کافر کی گلیاس گلی میں جائیے تو لڑکھڑاتے جائیے
ملتی ہے خوئے یار سے نار التہاب میںکافر ہوں گر نہ ملتی ہو راحت عذاب میں
بہاروں میں بھی مے سے پرہیز توبہخمارؔ آپ کافر ہوئے جا رہے ہیں
آئے ہیں میرؔ کافر ہو کر خدا کے گھر میںپیشانی پر ہے قشقہ زنار ہے کمر میں
چھوڑوں گا میں نہ اس بت کافر کا پوجناچھوڑے نہ خلق گو مجھے کافر کہے بغیر
تیرے دست ستم کا عجز نہیںدل ہی کافر تھا جس نے آہ نہ کی
قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہم سفر غالبؔوہ کافر جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے
کافر ہوں سر پھرا ہوں مجھے مار دیجئےمیں سوچنے لگا ہوں مجھے مار دیجئے
دیکھ حالت مری کہیں کافرنام دوزخ کا کیوں دھرا ہے عشق
تنگئ دل کا گلہ کیا یہ وہ کافر دل ہےکہ اگر تنگ نہ ہوتا تو پریشاں ہوتا
متاع دین و دانش لٹ گئی اللہ والوں کییہ کس کافر ادا کا غمزۂ خوں ریز ہے ساقی
اگر ہو عشق تو ہے کفر بھی مسلمانینہ ہو تو مرد مسلماں بھی کافر و زندیق
دل بیتاب کو پہلو میں مچلتے کیا دیرسن لے اتنا کسی کافر کا جمال اچھا ہے
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books