aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चूड़ी"
میری اک شرٹ میں کل اس نے بٹن ٹانکا تھاشہر کے شور میں چوڑی کی کھنک آج بھی ہے
اوڑھنیوں کے اڑتے بادل رنگوں کے بازاروں میںچوڑی کی دوکانوں سے وہ ہمیں بلاتی دوپہریں
ہاتھوں کی چوڑی کی زبان سمجھ لیتے ہوپھیلے ہوئے گجرے کے دکھ سے ناواقف ہو
کانچ کی چوڑی لے کر میں جب تک لوٹااس کے ہاتھوں میں سونے کا کنگن تھا
بندیا، چوڑی، گجرا، کنگن ایک طرفسب پر بھاری کاجل دھاری آنکھوں میں
تمہارے ہاتھ کی چوڑی بھی بین کرتی ہےہمارے ہونٹ کے تالے بھی سوگ کرتے ہیں
چنریوں میں چوڑی میں رنگ کتنے بھاتے ہیںرنگ کے اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے
میری مانگ سندور سے خالی کرہری چوڑی آ کر توڑ پیا
تیرا تحفہ سمجھ کے پہنوں گیسرخ چوڑی خرید لائی ہوں
جس طرح پرانے کپڑوں سےاک چوڑی خوشبو دار ملے
میں نے اوڑھا رنگ سیاہ فقطدئے کنگن چوڑی توڑ سجن
جو ساز ستم ہر طرف بج رہا ہےوہ پائل ہے چوڑی ہے کنگن ہے کیا ہے
چوڑی توڑے چٹکی کاٹے چھپ جائےمیری اس دل دار سے توبہ توبہ ہے
نتھنی جھمکے چوڑی کردھن بچھوئے جھانجھر ہو جاتے ہیںاک لڑکی کے سارے سکھ دکھ اس کے زیور ہو جاتے ہیں
سختیاں بولتی رہتی تھیں ترے لہجے میںاور مرا دل یہ کسی کانچ کی چوڑی جیسا
ٹوٹی چوڑی ٹھنڈی لڑکی باغی عمرسبز بدن پتھرائی آنکھیں نیلے ہونٹ
جن سے سنبھل نہ پاتا ہے چوڑی کا بوجھ تکوہ پھر رہے ہے شہر میں ہنٹر لیے ہوئے
ہاتھ میں چوڑی نہیں پاؤں میں پازیب نہیںعشق زادی تھی گلابوں سے نکل آئی ہوں
ایسے نکلا ہے مرے بخت کا تارا دیکھوہاتھ سے ٹوٹ کے بیوہ کے جیوں چوڑی نکلے
تمہاری چوڑی کی جیسے چھن چھنتمہارے لہجے میں وہ کھنک ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books