aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "जंगल"
کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگرجنگل ترے پربت ترے بستی تری صحرا ترا
تو جیون کی بھری گلیمیں جنگل کا رستہ ہوں
کھڑا ہوں کب سے میں چہروں کے ایک جنگل میںتمہارے چہرے کا کچھ بھی یہاں نہیں ملتا
میں اب کے سال پرندوں کا دن مناؤں گامری قریب کے جنگل سے بات ہو گئی ہے
دھوپ ہی دھوپ ہوں میں ٹوٹ کے برسو مجھ پراس قدر برسو مری روح میں جل تھل کر دو
پیڑ مجھے حسرت سے دیکھا کرتے تھےمیں جنگل میں پانی لایا کرتا تھا
شور یوں ہی نہ پرندوں نے مچایا ہوگاکوئی جنگل کی طرف شہر سے آیا ہوگا
رونے لگتا ہوں محبت میں تو کہتا ہے کوئیکیا ترے اشکوں سے یہ جنگل ہرا ہو جائے گا
آ کے کبھی ویرانئ دل کا تماشا کراس جنگل میں ناچ رہے ہیں مور بہت
جنگل میں دور تک کوئی دشمن نہ کوئی دوستمانوس ہو چلے ہیں مگر بمبئی سے ہم
تھوڑی دیر میں جنگل ہم کو عاق کرے گابرگد دیکھیں یا برگد کی شاخیں دیکھیں
یہ شہر سارا تو روشنی میں کھلا پڑا ہے سو کیا لکھوں میںوہ دور جنگل کی جھونپڑی میں جو اک دیا ہے وہ شاعری ہے
کتنے سوکھے پیڑ بچا سکتے ہیں ہمہر جنگل میں لکڑہارا ہوتا ہے
کون ویرانے میں دیکھے گا بہارپھول جنگل میں کھلے کن کے لیے
اس کے بعد بہت تنہا ہو جیسے جنگل کا رستہجو بھی تم سے پیار سے بولے ساتھ اسی کے ہو لینا
لیلۃ القدر گزاروں گا کسی جنگل میںنور برسے گا درختوں کی امامت کروں گا
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دوخوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
ایک سمے ترا پھول سا نازک ہاتھ تھا میرے شانوں پرایک یہ وقت کہ میں تنہا اور دکھ کے کانٹوں کا جنگل
رات کو اس جنگل میں رکنا ٹھیک نہیںاس سے آگے تم لوگوں کی مرضی ہے
عشق کی رہ کے مسافر کا مقدر معلومشہر کی سوچ میں ہو اور اسے جنگل ملنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books