aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तड़प"
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
کئی اجنبی تری راہ میں مرے پاس سے یوں گزر گئےجنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی ترا نام لے کے پکار لوں
تڑپ پھر اے دل ناداں کہ غیر کہتے ہیںاخیر کچھ نہ بنی صبر اختیار کیا
میری آغوش سے کیا ہی وہ تڑپ کر نکلےان کا جانا تھا الٰہی کہ یہ جانا دل کا
تڑپ رہے ہیں زباں پر کئی سوال مگرمرے لیے کوئی شایان التماس نہیں
یہ کیوں کہا کہ تجھے مجھ سے پیار ہو جائےتڑپ اٹھا ہوں ترے حق میں بد دعا کر کے
یاس نے کیا بجھا دیا دل کوکہ تڑپ کیسی اختلاج نہیں
نگۂ یار خود تڑپ اٹھتیشرط اول خراب ہونا تھا
سیمابؔ بے تڑپ سی تڑپ ہجر یار میںکیا بجلیاں بھری ہیں دل بے قرار میں
ستم عشق میں آپ آساں نہ سمجھیںتڑپ جائیے گا جو تڑپائیے گا
صبح ازل سے شام ابد تک ہے ایک دنیہ دن تڑپ تڑپ کے بسر کر رہے ہیں ہم
تڑپ اٹھوں بھی تو ظالم تری دہائی نہ دوںمیں زخم زخم ہوں پھر بھی تجھے دکھائی نہ دوں
بس اک جھلک کو تڑپ رہی ہیںرہین شوق وصال آنکھیں
سکھلائی فرشتوں کو آدم کی تڑپ اس نےآدم کو سکھاتا ہے آداب خداوندی
نکلے مری بغل سے وہ ایسے تڑپ کے ساتھیاد آ گیا مجھے وہیں بے اختیار دل
تڑپ کے روح یہ کہتی ہے ہجر جاناں میںکہ تیرے ساتھ دل بے قرار ہم بھی ہیں
کبھی ہم بھی تڑپ میں بجلی تھےاب تو کروٹ بھی لی نہیں جاتی
جلوے بیتاب تھے جو پردۂ فطرت میں جگرؔخود تڑپ کر مری چشم نگراں تک پہنچے
ہر دم تڑپ کے لوٹتا پھرتا ہوں خاک پرگویا بنا ہوں طائر بسمل ترے بغیر
جہاں بھی تھا کوئی فتنہ تڑپ کے جاگ اٹھاتمام ہوش تھی مستی میں تیری انگڑائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books