aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सफ़ाई"
خطاوار سمجھے گی دنیا تجھےاب اتنی زیادہ صفائی نہ دے
صرف اک صفحہ پلٹ کر اس نےساری باتوں کی صفائی دی ہے
فیصلہ لکھا ہوا رکھا ہے پہلے سے خلافآپ کیا خاک عدالت میں صفائی دیں گے
چراغ اپنی تھکن کی کوئی صفائی نہ دےوہ تیرگی ہے کہ اب خواب تک دکھائی نہ دے
پڑ گیا حسن رخ یار کا پرتو جس پرخاک میں مل کے بھی اس دل کی صفائی نہ گئی
صفائی ہے باغ محبت میں ایسیکہ باد صبا نے بھی تنکا نہ دیکھا
ہوا اگر شوق آئنے سے تو رخ رہے راستی کی جانبمثال عارض صفائی رکھنا برنگ کاکل کجی نہ کرنا
قاتل نے کس صفائی سے دھوئی ہے آستیںاس کو خبر نہیں کہ لہو بولتا بھی ہے
ملتے غیروں سے ہو ملو لیکنہم سے باتیں کرو صفائی کی
لگائی آگ اس نے شہر میں اتنی صفائی سےکہ اس کے گھر پہ اڑ کے اک بھی چنگاری نہیں آئی
مجرم ہے سوچ سوچ گنہ گار سانس سانسکوئی صفائی دے تو کہاں تک صفائی دے
تو مجھ کو سن رہا ہے تو سنائی کیوں نہیں دیتایہ کچھ الزام ہیں میرے صفائی کیوں نہیں دیتا
خطا وار سمجھے گی دنیا تجھےاب اتنی زیادہ صفائی نہ دے
جو مجھے جیسا سمجھتا ہے سمجھنے دیجےاپنے بارے میں کہاں تک میں صفائی دوں گا
حسرتؔ سے کچھ وہ آتے ہی ایسے ہوئے خفاپھر ہو سکی نہ ان سے صفائی تمام شب
میں جرم خموشی کی صفائی نہیں دیتاظالم اسے کہیے جو دہائی نہیں دیتا
وہ ہم سے مکدر ہیں تو ہم ان سے مکدرکہہ دیتے ہیں صاف اپنی صفائی نہیں جاتی
میں اس لیے نہیں دیتا صفائی اپنی وفاؔمرے حریف کا الزام خوب صورت ہے
ناگہاں شکوۂ بیداد تو کر بیٹھے ہماب یہ ہے فکر کریں ان سے صفائی کیونکر
قتل کرتی ہے گفتگو ان کیبات میں بات کی صفائی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books