aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adad"
خشک دیوار میں سیلن کا سبب کیا ہوگاایک عدد زنگ لگی کیل تھی تصویر کے بعد
بے تحاشہ ہیں ستارے لیکنچاند بس ایک عدد ہے، حد ہے
اشک تر قطرۂ خوں لخت جگر پارۂ دلایک سے ایک عدد آنکھ سے بہہ کر نکلا
تو اربوں کی کھربوں کی باتیں کرےعدد کون اتنے شمارے ترے
غم تو ہیں بخت کے بازار میں موجود بہتکاسۂ جسم میں دل ایک عدد ہے حد ہے
یہ جبر مشیت ہے کی تنہائی کی عادتمیں قید ہوں دیوار میں در ہوتے ہوئے بھی
وقت اپنا زر خرید تھا ہنگام مے کشیلمحے کو طول دے کے ابد ہم نے کر دیا
بس اتنی دیر میں اعداد ہو گئے تبدیلکہ جتنی دیر میں ہم نے انہیں شمار کیا
سال کے ساتھ بدلنا نہیں آتا کاظمؔہاں بدل جاتے ہیں اعداد مگر میں تو نہیں
انجمؔ اس شہر کو دعویٰ تھا زباں دانی کاشاعر اس شہر میں تو ایک عدد ہے حد ہے
جوتشی کوئی الٹ پھیر کا حل ہے کہ نہیںسب ستارے ہیں نحوست بھرے اعداد سمیت
اس کی ہی آرزو میں یہ چہرے اداس ہیںوہ آئنہ کہ جس کا تقاضا اشد ہوا
ختم ہو جائے گی سب کشمکش حرف و عددیعنی ہر منفی و مثبت سے گزر جائیں گے ہم
جس طرح چاہیے کر لیجئے نقطے کا شمارمیں عدد کب ہوں کہ تعداد میں بٹ جاؤں گا
کتنی محبت کرتا ہے وہ کیسے کہیں گر پوچھ لے کوئیسو اعداد و شمار کی خاطر زخم شماری کر لیتے ہیں
ہر اک ادا میں اس کی ہے قوس قزح کا رنگہے گفتگو میں کتنے حوالے کتاب کے
سبزی مائل ہے آنکھ کا عدسہاور اس پر کوئی عدد بھی نہیں
بے رنگ میں نیرنگ ہے وحدت میں ہے کثرتاعداد ہوں افراد جو ہو ترک اضافات
میں اکائی کی طرح سب میں سمایا ماجدؔبات بڑھ جائے گی اعداد کو گنواؤ نہیں
یہ قبل و بعد کے اس پار کی حکایت ہےمرا دوام ازل اور ابد نہیں رکھتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books