aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "badar"
در بدر ہونے سے پہلے کبھی سوچا بھی نہ تھاگھر مجھے راس نہ آیا تو کدھر جاؤں گا
اک جنوں تھا کہ آباد ہو شہر جاں اور آباد جب شہر جاں ہو گیاہیں یہ سرگوشیاں در بہ در کو بہ کو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
دل پیالہ نہیں گدائی کاعاشقی در بہ در نہیں ہوتی
میں اپنے خواب سے کٹ کر جیوں تو میرا خدااجاڑ دے مری مٹی کو در بدر کر دے
پھرتے ہیں کب سے در بدر اب اس نگر اب اس نگر اک دوسرے کے ہم سفر میں اور مری آوارگینا آشنا ہر رہگزر نا مہرباں ہر اک نظر جائیں تو اب جائیں کدھر میں اور مری آوارگی
جس پہ چلتے ہوئے سوچا تھا کہ لوٹ آؤں گااب وہ رستہ بھی مجھے شہر بدر لگتا ہے
زندگی کی ہر کہانی بے اثر ہو جائے گیہم نہ ہوں گے تو یہ دنیا در بدر ہو جائے گی
میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیاعمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیا
جو بچھڑے ہیں پیارے سے بھٹکتے در بہ در پھرتےہمارا یار ہے ہم میں ہمن کو انتظاری کیا
کیا بتاؤں کیسا خود کو در بدر میں نے کیاعمر بھر کس کس کے حصے کا سفر میں نے کیا
خاک اڑتی ہے رات بھر مجھ میںکون پھرتا ہے در بدر مجھ میں
آپ کا شہر اگر بار سمجھتا ہے ہمیںکوچ کر جائیں گے سرکار کوئی بات نہیں
اپنی وارفتگی چھپانے کوشوق نے ہم کو در بہ در رکھا
رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئےحق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے
زندگی کے سفر میں اے ارپتؔدیکھ لی در بہ در کی تنہائی
کشکول چشم لے کے پھرو تم نہ در بدرمنظورؔ قحط جنس وفا کا یہ سال ہے
در بہ در دن کو بھٹکتا ہے تصور میراہاں مگر رات کو رہتا ہے مرے کمرے میں
کیوں ترے ساتھ رہیں عمر بسر ہونے تکہم نہ دیکھیں گے عمارت کو کھنڈر ہونے تک
سب کی اپنی منزلیں تھیں سب کے اپنے راستےایک آوارہ پھرے ہم در بدر سب سے الگ
وہ شمار ماہ و نجوم ہو کہ خمار ترک رسوم ہوکوئی بار سوچ بچار ہی کا پڑا نہ ہو کہیں یوں نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books