aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bharosa"
ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھیسو خود پر بھی بھروسا کیوں کریں ہم
مجھے چھوڑ دے مرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گریہ تری نوازش مختصر مرا درد اور بڑھا نہ دے
دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہےاور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا
سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیںلیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں
جینا وہ کیا جو ہو نفس غیر پر مدارشہرت کی زندگی کا بھروسا بھی چھوڑ دے
اگر وفا پہ بھروسہ رہے نہ دنیا کوتو کوئی شخص محبت کا حوصلہ نہ کرے
بھلے دنوں کا بھروسا ہی کیا رہیں نہ رہیںسو میں نے رشتۂ غم کو بحال رکھا ہے
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
اک دھوپ سے الجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوںاک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم ہو
ہائے کیا دل ہے کہ لینے کے لیے جاتا ہےاس سے پیمان وفا جس پہ بھروسا بھی نہیں
ٹک میرؔ جگر سوختہ کی جلد خبر لےکیا یار بھروسا ہے چراغ سحری کا
وہ اور محبت سے مجھے دیکھ رہا ہوکیا دل کا بھروسا مجھے دھوکا ہی ہوا ہو
اپنے معیار تک نہ پہنچا میںمجھ کو خود پر بڑا بھروسہ تھا
مجھے بھروسہ ہے اپنے لہو کے قطروں پرمیں نیزے نیزے کو شاخ گلاب کر دوں گا
نہ کر کسی پہ بھروسہ کہ کشتیاں ڈوبیںخدا کے ہوتے ہوئے ناخدا کے ہوتے ہوئے
ان کو یاں وعدے پہ آ لینے دے اے ابر بہارجس قدر چاہنا پھر بعد میں برسا کرنا
اتنا آساں نہیں لفظوں پہ بھروسا کرناگھر کی دہلیز پکارے گی جدھر جاؤ گے
بھروسہ کس قدر ہے تجھ کو اخترؔ اس کی رحمت پراگر وہ شیخ صاحب کا خدا نکلا تو کیا ہوگا
نہیں ہے اب مجھے تم پر بھروساتمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
ہو کے مایوس وفا ترک وفا تو کر لوںلیکن اس ترک وفا کا بھی بھروسا کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books