aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dilaasa"
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔمت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
نام ہونٹوں پہ ترا آئے تو راحت سی ملےتو تسلی ہے دلاسہ ہے دعا ہے کیا ہے
اب تسلی بھی اذیت ہے مجھےاب دلاسا بھی رلا دیتا ہے
نہ خوشی دے تو کچھ دلاسہ دےدوست جیسے ہو مجھ کو بہلا دے
سب ستارے دلاسہ دیتے ہیںچاند راتوں کو چیختا ہے بہت
جاتے جاتے دیا اس طرح دلاسا اس نےبیچ دریا میں کوئی جیسے کنارہ نکلا
مستحق ہوں تو کسی اور سے تصدیق بھی کرمجھ کو مت دینا اگر میرا دلاسہ نہ بنے
وہ جو اک چہرہ تھا آنکھوں کا دلاسہ عباسؔہم نے اس چہرے کی عمروں سے زیارت نہیں کی
دلاسہ کوئی جھوٹا دوں بتاؤ کیا یہ ممکن ہےمیں سب کچھ بھول جاؤں اور اسے سب یاد ہو میرا
دلاسا دے وگرنہ آنکھ کو گریہ پکڑ لے گاترے جاتے ہی پھر مجھ کو غم دنیا پکڑ لے گا
دکھ کے سیلاب میں ڈوبا تھا وہ خود ہی اتنامیری آنکھو تمہیں دیتا وہ دلاسہ کیسے
کیوں دلاسا دے رہے ہو منتشر کرنے کے بعدٹوٹ کر پھر شاخ سے جڑتا ہے اک پتا کہیں
دہلیز دلاسا ہے نہ دیوار اماں ہےاے در بدری میرے ٹھکانے کا پتہ دے
نہیں اگلے جنم کا بھی دلاسہمسلماں ہوں بڑی مشکل ہے جاناں
دل تو کہتا ہے اسے لوٹ کے آنا ہے یہیںیہ دلاسا مجھے پاگل نہیں ہونے دیتا
پہلے تو دام زلف میں الجھا لیا مجھےبھولے سے پھر کبھی نہ دلاسا دیا مجھے
اس کے آنے کی مجھے جھوٹی تسلی مت دویہ دلاسہ تو مرا درد بڑھا دیتا ہے
بہار بن کے خزاں کو نہ یوں دلاسا دےنگاہیں پھیر لے اپنی نہ خود کو دھوکا دے
ہم کو سہنا ہے اکیلے ہی ہر اک درد کا بوجھخیر خواہوں کا دلاسہ نہیں آنے والا
ربابؔ کوئی دلاسہ نہ حوصلہ موجودزبان قفل شدہ دل دیار چپ خاموش
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books