aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faakhir"
فاخرؔ جمی ہوئی ہے ابھی تک وہیں نگاہملبہ پڑا ہوا ہے جہاں اس مکان کا
فاخرؔ انا کی پیاس بجھانے کے واسطےہر شخص بے قرار ہے آؤ دعا کریں
فاخرؔ اسی گلی میں ملے گا دل خرابلیکن اب اس گلی سے گزرتا نہیں ہوں میں
بے وفا ایک طلب کرتا ہے مجھ سے فاخرؔدل کے دینے میں میں انکار کروں یا نہ کروں
رہرو ہیں ہر اک پیڑ سے مل لیتے ہیں فاخرؔسایہ نہیں ملتا تو شکایت نہیں کرتے
قدم قدم پہ نیا امتحان چھوڑا ہےکسی نے عین بھنور درمیان چھوڑا ہے
فاخرؔ اشکوں سے کیوں بجھاتے ہوآہ سوزاں سے دل کو جلنے دو
یہ اس کی یاد تپاں کیوں ہے دھوپ سی فاخرؔوہ بے وفا تو برستی گھٹاؤں جیسا تھا
فاخرؔ کروں سوال میں کیا صورت فقیردر تک نہ آئے جو اسے سائل سے کیا غرض
وصل بے ہجر کے ہوتا نہیں فاخرؔ کو نصیبدل جلاتے ہیں تو کرتے ہیں کلیجا ٹھنڈا
سینے میں دل جو درد کا مارا نہیں ملاپھر آئنے میں عکس ہمارا نہیں ملا
کتنے فاخرؔ مرے سامنےکیا سے کیا کیا سے کیا ہو گئے
نکل سکی نہ وہاں ایک بوند بھی فاخرؔتمام عمر جن آنکھوں کو جھیل لکھتے رہے
گھر میں رہئے تو سوا ہوتی ہے وحشت فاخرؔچیخنے لگتی ہے تنہائی میں خاموشی بھی
کبھی ہم رنگ و خوشبو بن کے فاخرؔکسی کے جسم کا صندل رہے ہیں
جاتے تو کہاں جا کے سکوں ڈھونڈتے فاخرؔمحفل کوئی اپنی تھی نہ تنہائی تھی اپنی
کیونکر اس شوخ کو اپنا میں کروں اے فاخرؔتمہیں بتلاؤ کسی دل پہ اجارا کیا ہے
اٹھتی ہے اک فصیل تو گرتی ہے اک فصیلفاخرؔ یہ چاہتوں کا گھروندا عجیب ہے
دنیا کے لئے باغ لگا ڈالے ہیں فاخرؔاپنے لئے اک شاخ کا سایہ نہیں رکھا
جو گل بدست تھے فاخرؔ کبھی ہمارے لئےانہیں کے ہاتھ میں پتھر ہے کیا کیا جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books