aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faasla"
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھناجہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
فاصلہ نظروں کا دھوکہ بھی تو ہو سکتا ہےوہ ملے یا نہ ملے ہاتھ بڑھا کر دیکھو
کتنا دشوار تھا دنیا یہ ہنر آنا بھیتجھ سے ہی فاصلہ رکھنا تجھے اپنانا بھی
تیرے جانے میں اور آنے میںہم نے صدیوں کا فاصلہ دیکھا
وہ فاصلہ تھا دعا اور مستجابی میںکہ دھوپ مانگنے جاتے تو ابر آ جاتا
دائرے انکار کے اقرار کی سرگوشیاںیہ اگر ٹوٹے کبھی تو فاصلہ رہ جائے گا
جو دیکھنے میں بہت ہی قریب لگتا ہےاسی کے بارے میں سوچو تو فاصلہ نکلے
ہمارے پاس سے گزری تھی ایک پرچھائیںپکارا ہم نے تو صدیوں کا فاصلہ نکلا
مرے دل جگر میں سما بھی جا رہے کیوں نظر کا بھی فاصلہکہ ترے بغیر تو جان جاں مجھے زندگی بھی محال ہے
جو پہلے روز سے دو آنگنوں میں تھا حائلوہ فاصلہ تو زمین آسمان میں بھی نہ تھا
کسی نے یہ نہ بتایا کہ فاصلہ کیا ہےہر ایک نے مجھے رستہ دکھا کے چھوڑ دیا
کیا مری تقدیر میں منزل نہیںفاصلہ کیوں مسکرا کر رہ گیا
راہ دنیا سے نہیں دل کی گزر گاہ سے آفاصلہ گرچہ زیادہ ہے پہ یوں کچھ کم ہے
صرف اتنا فاصلہ ہے زندگی سے موت کاشاخ سے توڑے گئے گلدان میں رکھے رہے
فاصلہ چاند بنا دیتا ہے ہر پتھر کودور کی روشنی نزدیک تو آنے سے رہی
تمام عمر بڑے سخت امتحان میں تھاوہ فاصلہ جو ترے میرے درمیان میں تھا
اب ایک آدھ قدم کا حساب کیا رکھئےابھی تلک تو وہی فاصلہ لگے ہے مجھے
فاصلہ عزت و رسوائی میں والیؔ صاحبسنتے آئے ہیں کہ بس چند قدم ہوتا ہے
سب کو بچاؤ خود بھی بچو فاصلہ رکھواب اور کچھ کرو نہ کرو فاصلہ رکھو
رفاقتوں کے سفر میں تو بے یقینی تھییہ فاصلہ ہے جو رشتہ بنائے رکھتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books