aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faqat"
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اسے چاہتا ہوںجو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیا
اب فقط عادتوں کی ورزش ہےروح شامل نہیں شکایت میں
اشعار مرے یوں تو زمانے کے لیے ہیںکچھ شعر فقط ان کو سنانے کے لیے ہیں
اس خانۂ ہستی سے گزر جاؤں گا بے لوثسایہ ہوں فقط نقش بہ دیوار نہیں ہوں
ذرا سی بات تھی اندیشۂ عجم نے اسےبڑھا دیا ہے فقط زیب داستاں کے لیے
جز گماں اور تھا ہی کیا میرافقط اک میرا نام تھا میرا
دل لگی ان کی دل لگی ہی نہیںرنج بھی ہے فقط ہنسی ہی نہیں
کہتے ہیں محبت فقط اس حال کو بسملؔجس حال کو ہم ان سے بھی اکثر نہیں کہتے
فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کانہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے
میں اسے عہد شکن کیسے سمجھ لوں جس نےآخری خط میں یہ لکھا تھا فقط آپ کی دوست
کوئی ہم نفس نہیں ہے کوئی رازداں نہیں ہےفقط ایک دل تھا اب تک سو وہ مہرباں نہیں ہے
میں اور فقط اسی کی خواہشاخلاق میں جھوٹ بولتا ہوں
عالم ہے فقط مومن جانباز کی میراثمومن نہیں جو صاحب لولاک نہیں ہے
پامال ہم نہ ہوتے فقط جور چرخ سےآئی ہماری جان پہ آفت کئی طرح
گرمئ محفل فقط اک نعرۂ مستانہ ہےاور وہ خوش ہیں کہ اس محفل سے دیوانے گئے
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہےکیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
ساجدؔ تو جان و دل سے فقط آپ کا ہے بسکیا آپ بھی ہیں اس کے بتانا سہی سہی
دل کا تھا ایک مدعا جس نے تباہ کر دیادل میں تھی ایک ہی تو بات وہ جو فقط سہی گئی
وہ فقط صحن تک ہی آتی تھیمیں بھی حجرے سے کم نکلتا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books