aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fitrat"
شاعر ہوں میں شاعر ہوں میرا ہی زمانا ہےفطرت مرا آئینا قدرت مرا شانا ہے
سورج میں لگے دھبا فطرت کے کرشمے ہیںبت ہم کو کہیں کافر اللہ کی مرضی ہے
آہ یہ مجمع احباب یہ بزم خاموشآج محفل میں فراقؔ سخن آرا بھی نہیں
اتنا مانوس ہوں فطرت سے کلی جب چٹکیجھک کے میں نے یہ کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا
بودش اک رو ہے ایک رو یعنیاس کی فطرت میں انقلاب نہیں
ایک منظر پہ ٹھہرنے نہیں دیتی فطرتعمر بھر آنکھ کی قسمت میں سفر لگتا ہے
دوست بن کر دشمنوں سا وہ ستاتا ہے مجھےپھر بھی اس ظالم پہ مرنا اپنی فطرت ہے تو ہے
زلفوں کی تو فطرت ہی ہے لیکن مرے پیارےزلفوں سے زیادہ تمہیں بل کھائے چلو ہو
کھلی ہواؤں میں اڑنا تو اس کی فطرت ہےپرندہ کیوں کسی شاخ شجر کا ہو جائے
ان کی فطرت میں ہے بے وفائی جانتی ہے یہ ساری خدائیاچھے اچھوں کو دیتے ہیں دھوکا بھولے بھالوں سے اللہ بچائے
مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کوکہ فطرت خود بہ خود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
عجیب ہے مری فطرت کہ آج ہی مثلاًمجھے سکون ملا ہے ترے نہ آنے سے
شاعر فطرت ہوں جب بھی فکر فرماتا ہوں میںروح بن کر ذرے ذرے میں سما جاتا ہوں میں
غضب ہے عین کرم میں بخیل ہے فطرتکہ لعل ناب میں آتش تو ہے شرارہ نہیں
رشحۂ شبنم بہار گل فروغ مہر و ماہواہ کیا اشعار ہیں دیوان فطرت دیکھیے
اپنی محبوبہ میں اپنی ماں دیکھیںبن ماں کے لڑکوں کی فطرت ہوتی ہے
یہ مانا حسن کی فطرت بہت نازک ہے اے وامقؔمزاج عشق کی لیکن نزاکت اور ہوتی ہے
فطرت نے مجھے بخشے ہیں جوہر ملکوتیخاکی ہوں مگر خاک سے رکھتا نہیں پیوند
رکھا نہیں مصور فطرت نے مو قلمشہ پارہ بن رہا ہے ابھی بن نہیں گیا
فطرت کو خرد کے روبرو کرتسخیر مقام رنگ و بو کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books