aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fursat"
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
تا قیامت شب فرقت میں گزر جائے گی عمرسات دن ہم پہ بھی بھاری ہیں سحر ہوتے تک
میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوںمر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دوکبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
عمر ہرچند کہ ہے برق خرامدل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی
تیز ہے وقت کی رفتار بہتاور بہت تھوڑی سی فرصت ہے مجھے
رہا ہے تو ہی تو غم خوار اے دل غمگیںترے سوا غم فرقت کہوں تو کس سے کہوں
کس فرصت وصال پہ ہے گل کو عندلیبزخم فراق خندۂ بیجا کہیں جسے
جاں داد گاں کا حوصلہ فرصت گداز ہےیاں عرصۂ طپیدن بسمل نہیں رہا
یہ آزمانے کی فرصت تجھے کبھی مل جائےمیں آنکھوں آنکھوں میں کیا بات کہہ نہیں سکتا
تو رہتا ہے خیال و خواب میں گمتو اس کی وجہ فرصت ہے نہیں تو
تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کیافرصت کشاکش غم پنہاں سے گر ملے
فرصت کاروبار شوق کسےذوق نظارۂ جمال کہاں
اتنا مصروف ہوں جینے کی ہوس میں شاہدؔسانس لینے کی بھی فرصت نہیں ہوتی مجھ کو
ہنستے ہوئے چہروں سے ہے بازار کی زینترونے کی یہاں ویسے بھی فرصت نہیں ملتی
اگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لیناہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے
بھٹکنے سے ملے فرصت تو پوچھیںپتا منزل کا میر کارواں سے
اب کاروبار عشق سے فرصت مجھے کہاںکونین کا وہ درد بڑھا کر چلے گئے
آج ذرا فرصت پائی تھی آج اسے پھر یاد کیابند گلی کے آخری گھر کو کھول کے پھر آباد کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books