aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gurezaa.n"
یہ عمر گریزاں کہیں ٹھہرے تو یہ جانوںہر سانس میں مجھ کو یہی لگتا ہے کہ تم ہو
اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرحالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
لمحات مسرت ہیں تصور سے گریزاںیاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے
میں کہ رہتا ہوں بصد ناز گریزاں تجھ سےتو نہ ہوگا تو بہت یاد کروں گا تجھ کو
روکے دنیا میں ہے یوں ترک ہوس کی کوششجس طرح اپنے ہی سائے سے گریزاں ہونا
باوجود ان کی دل نوازی کےدل گریزاں ہے کیا کیا جائے
ہے خبر گرم کہ پھرتا ہے گریزاں ناصحگفتگو آج سر کوئے بتاں ٹھہری ہے
ہر دوست جہاں ابر گریزاں کی طرح ہےیہ شہر کبھی شہر ہمارا بھی کبھی تھا
اجنبی بن کے نہ مل عمر گریزاں ہم سےتھے کبھی ہم بھی ترے ناز اٹھانے والے
میں اس کے خیال سے گریزاںوہ میری صدا جھٹک رہا ہے
اس درجہ محبت میں تغافل نہیں اچھاہم بھی جو کبھی تم سے گریزاں ہوں تو کیا ہو
پارۂ ابر گریزاں تھے کہ موسم اپنےدور بھی رہتے مگر پاس بھی آتے جاتے
ہر شے قریب آ کے کشش اپنی کھو گئیوہ بھی علاج شوق گریزاں نہ کر سکے
جوئے احساس میں لرزاں یہ گریزاں لمحاتنغمۂ درد میں ڈھل جائیں ضروری تو نہیں
ذرا سی دیر ٹھہرتی جو گردش ایاماسے شباب گریزاں کا واسطہ دیتے
وہ ایک لمس گریزاں ہے آتش بے سوزمجھے لگائے گلے جل کے راکھ ہو جائے
حوصلے دیتا ہے یہ ابر گریزاں کیا کیازندہ ہوں دشت میں ہم اس کے سہارے جیسے
وحشت آتش دل سے شب تنہائی میںصورت دود رہا سایہ گریزاں مجھ سے
غم بہ دل شکر بہ لب مست و غزل خواں چلیےجب تلک ساتھ ترے عمر گریزاں چلیے
تو اے بہار گریزاں کسی چمن میں رہےمرے جنوں کی مہک تیرے پیرہن میں رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books