aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khaaka"
اپنا خاکہ لگتا ہوںایک تماشا لگتا ہوں
خاکۂ تصویر تھا میں خالی از رنگ حیاتیوں سجایا آپ نے مجھ کو کہ قیصرؔ کر دیا
اڑ چلا وہ اک جدا خاکہ لیے سر میں اکیلاصبح کا پہلا پرندہ آسماں بھر میں اکیلا
دن آتا تھا اور سینے میں شام کا خاکہ بنتا تھاشام آتی تھی اور جسموں میں شام بھی آخر ڈھلتی تھی
اب تم سوچو اب تم جانو جو چاہو اب رنگ بھروہم نے تو اک نقشہ کھینچا اک خاکہ تیار کیا
لیلیٰ خاکہ اڑا رہی ہےمجنوں کو ہوا بتا رہی ہے
زندگی کے خاکۂ سادہ کو رنگیں کر دیاحسن کام آئے نہ آئے عشق کام آ ہی گیا
ذرا رہ تو اے دشت آوارگیترا خوب خاکہ اڑائیں گے ہم
میں خاک خواب پلک سے جھٹکنے والا تھاپتا چلا کہ یہی حاصل مسافت ہے
شب اس کے افعئ گیسو کا جو فسانہ ہواہوا کچھ ایسی بندھی گل چراغ خانہ ہوا
بھرا تھا رنگ جس خاکے میں برسوںوہ خاکہ یک بہ یک دھندلا رہا ہے
دنیا میں کوئی مجھ سا گنہ گار نہ ہوگامیں خاک کا پتلا نہیں پتلا ہوں خطا کا
اس کی تفصیل میں تھا سرگرداںذہن میں مختصر سا خاکہ تھا
ہاتھ پر خاکۂ تقدیر بنانے والےیوں تہی دست نہ در سے مجھے واپس کر دے
حلول کر چکی خود میں ہزار نقش و رنگیہ کائنات جو خاکہ نما ابھی تک ہے
عکس خاکہ دھند پرچھائیں غبارمیرے قابل کوئی تحفہ بھیج دے
ابھی چہرے کا خاکہ بن رہا ہےابھی کچھ اور بھی میرے سوا ہے
رنگ آخر اڑتے جائیں گے یادوں کےدل میں باقی ہے جو خاکہ رہ جائے گا
کروں گا پیار میں اس خوش جمال پیکر کوپر اپنی آنکھوں میں خاکہ نہیں بناؤں گا
غزل کا میری خاکہ دیکھتا ہےجو اس گل کا سراپا دیکھتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books