aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "murda"
مجھ سے کما لو کچھ پیسےزندہ مردہ لگتا ہوں
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
زندہ لوگوں کی بود و باش میں ہیںمردہ لوگوں کی عادتیں باقی
میں وہ مردہ ہوں کہ آنکھیں مری زندوں جیسیبین کرتا ہوں کہ میں اپنا ہی ثانی نکلا
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوںکاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
خموشی میں نہاں خوں گشتہ لاکھوں آرزوئیں ہیںچراغ مردہ ہوں میں بے زباں گور غریباں کا
پٹخ دیتا ہے ساحل پر سمندر مردہ جسموں کوزیادہ دیر تک اندر کے کھوٹ اندر نہیں رہتے
دل مردہ دل نہیں ہے اسے زندہ کر دوبارہکہ یہی ہے امتوں کے مرض کہن کا چارہ
نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش میں ہےشکار مردہ سزاوار شاہباز نہیں
دیکھ بے دم مجھے لگا کہنےہے تو مردہ سا پر بلا ہے یہ
سر اٹھانے کی تو ہمت نہیں کرنے والےیہ جو مردہ ہیں بغاوت نہیں کرنے والے
سینے میں بے قرار ہیں مردہ محبتیںممکن ہے یہ چراغ کبھی خود ہی جل پڑے
اتنی ہم کو بھی دکھاتے ہو مسیحا نفسیحسرت مردہ کو آ آ کے جلا جاتے ہو
جو غافل تھے ہشیار ہوئے جو سوتے تھے بیدار ہوئےجس قوم کی فطرت مردہ ہو اس قوم کو زندہ کون کرے
الٰہی کیوں تن مردہ میں جاں نہیں آتیوہ بے نقاب ہیں تربت کے پاس بیٹھے ہیں
بھٹکتا در بہ در رہتا ہوں میں وحشت کے سائے میںمری مردہ جوانی ہے اداسی سے گھرا ہوں میں
اب کس کس اپنی خواہش مردہ کو روئیےتھیں ہم کو اس سے سینکڑوں امیدواریاں
زندہ ہیں مردہ پرستوں میں ابھی تک غالبؔمگر استاد یگانہؔ سا اب استاد نہیں
بنے بنائے ہوئے راستوں کو ڈھونڈیں گےوہ جن کے ساتھ میں مردہ نشانیاں ہوں گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books