aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "patvaar"
آ کے پتھر تو مرے صحن میں دو چار گرےجتنے اس پیڑ کے پھل تھے پس دیوار گرے
میں نے ہاتھوں کو ہی پتوار بنایا ورنہایک ٹوٹی ہوئی کشتی مرے کس کام کی تھی
وہ کشتیاں مری پتوار جن کے ٹوٹ گئےوہ بادباں جو ترستے رہے ہوا کے لیے
ہاتھ مرے پتوار بنے ہیں اور لہریں کشتی میریزور ہوا کا قائم ہے دریا کی روانی باقی ہے
دریا سے ابھی تک ہے وہی ربط ہماراکشتی میں ہماری کوئی پتوار نہیں ہے
ٹوٹے ہوئے پتوار ہیں کشتی کے تو ہم کیاہاری ہوئی باہوں کو ہی پتوار بنا دے
سامنے کوئی بھنور ہے نہ تلاطم پھر بھیچھوٹتی جائے ہے پتوار یہ قصہ کیا ہے
ہم ڈوب گئے جاگتی راتوں کے بھنور میںہاتھ اس کا ہمارے لیے پتوار ہی کب تھا
موجیں ہی پتوار بنیں گی طوفاں پار لگائے گادریا کے ہیں بس دو ساحل کشتی کے ہیں چھور بہت
دوری ہے بس ایک فیصلے کیپتوار چنوں کہ پر بناؤں
جب دریا کا کوئی چھور نہیں ملتاکشتی سے پتوار الجھنے لگتے ہیں
بھنور دل کی تہوں میں بن رہے ہیںمیں بے پتوار ہوتی جا رہی ہوں
دھوپ سے بر سر پیکار کیا ہے میں نےاپنے ہی جسم کو دیوار کیا ہے میں نے
گرداب کے خونیں حلقوں سے جب کھیل چکی ہے ناؤ بھیپتوار بدلنا کیا معنی؟ ملاحوں کو سمجھاؤ بھی
منجدھار سے ٹکرائے ہیں ہمت نہیں ہارےٹوٹی ہوئی پتوار پہ یہ زعم رہا ہے
کب تک ندی کی تہہ میں اتاروگے کشتیاںاب کے تو ہاتھ میں کوئی پتوار لے چلو
کیسے دریا کو کروں پار کہ میرے محسنناؤ تو دیتے ہیں پتوار نہیں دیتے ہیں
اک ہاتھ اس کا جال پہ پتوار ایک میںاور ڈوبتا وجود مرا سیل آب میں
بس کہیں چھور سمندر کا نظر آ جائےکوئی طاقت مری پتوار میں آ جاتی ہے
لہروں کے جاگنے پر کچھ بھی نہ کام آئیکیا چیز تھی جو مجھ کو پتوار لگ رہی تھی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books