aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qadan"
صحن گلشن میں کبھی اے شہ شمشاد قداںپھر نظر آئے سلیقہ تری رعنائی کا
حصار آتش نمرود میں گھرا ہوں میںاب اتنی سست قدم کیوں ہیں رحمتیں تیری
گوشۂ دیوار تک تو جا نالےاس میں گل کو بھی کان ہوتے ہیں
خوش قداں جب سوار ہوتے ہیںسرو و قمری شکار ہوتے ہیں
ٹھوکر سے اپنے پاؤں کے گلشن میں خوش قداںصد فتنہ ہائے خفتہ جگا کر چلے گئے
چھب ہوئے جس شخص کو تجھ ماہ سیسرو قداں بیچ امامت کرے
انیس جاں تو ہیں یہ خوش قداں چنار مگرادائیں تیری انہیں کس طرح سکھائیں ہم
طوبیٰ قدان شہر کراچی نے سربسرسر پر اٹھا کے رکھا ہے اس آسمان کو
ہر جنم پر بیاد سرو قداںجاں سپرد فراز دار کرو
موج دریا کی طرح رقص کناں رہتے ہیںہم سے مت پوچھئے کس وقت کہاں رہتے ہیں
بھڑکے گی ابھی آتش شوق اور سر دارہاں شعلہ لباں سرو قداں اور بھی ہوں گے
قحط شمشاد قداں وجۂ سرافرازی ہےورنہ سرکار کچھ ایسے بھی قد آور تو نہیں
دل عشق خوش قداں میں جو خواہان نالہ تھادیوانہ وار سلسلہ جنبان نالہ تھا
حسرت زہرہ وشاں سرو قداں ہے کہ جو تھیاپنا سرمایۂ دل یاد بتاں ہے کہ جو تھی
شور صحرا کا سنا شور سمندر کا سناشور کا نام ہی تھا شور کہاں شہر میں تھا
خامشی کہہ رہی ہے کان میں کیاآ رہا ہے مرے گمان میں کیا
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیںابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلۂ نوحہ گریاس قدر گردش ایام پہ رونا آیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books